ETV Bharat / state

Encounter in budhal Rajouri: راجوری کے بدہل میں انکاؤنٹر شروع

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 10:46 PM IST

راجوری کے بدہل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوگیا ہے۔ Encounter Started In budhal Area Of Rajouri

راجوری کے بدہل میں انکاؤنٹر شروع
راجوری کے بدہل میں انکاؤنٹر شروع

راجوری: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے بدہل علاقہ کے سوجن ڈھوک میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے۔ اس سے قبل سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ وہیں سرچ آپریشن کے دوران دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولاباری جاری ہے۔ وہیں علاقے میں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.