ETV Bharat / state

Arms Training To VDC Members وی ڈی سی ممبران کو جدید اسلحہ کی تربیت دی جائے گی، سی آر پی ایف

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 10:08 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

حکام کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) جموں و کشمیر میں ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو ہتھیاروں کی تربیت فراہم دیں گے تاکہ وہ عسکریت پسند حملوں کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔CRPF to provide arms training to VDC members

راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو سی آر پی ایف کے اہلکار اسلحہ کی تربیت دیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ نے اس طرح کا فیصلہ لیا۔CRPF to provide arms training to VDC members

ذرائع کے مطابق راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو جدید اسلحہ کی تربیت دینے کی خاطر تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار وی ڈی سی ممبران کو اسلحہ کی تربیت دیں گے، تاکہ وہ عسکریت پسندوں کا مقابلہ کر سکے۔Militancy in JK

انتظامیہ ڈانگری حملے کے بعد راجوری ، پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں وی ڈی سی کو پھر سے فعال کیا جارہا ہے۔VDC Active In Pir Panjal Region

ذرائع کے مطابق راجوری میں 18ا ضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ وی ڈی سی ممبران کو تربیت دینے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔Crpf In Rajouri

یہ بھی پڑھیں: Search Operation In Pir Panjal Region خط پیر پنچال میں سرچ آپریشن اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر خط پیر پنچال میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ وی ڈی سی ممبران کو بھی مستعد رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راجوری میں وی ڈی سی ممبرا ن کو باضابط طورپر ایس ایل آر فراہم کیے گئے ہیں او روہ مختلف علاقوں میں نگرانی کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی حملوں کے پیش نظر خط پیر پنچال میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی۔

مزید پڑھیں: VDC Members Provided Arms پونچھ کے سرحدی علاقوں میں وی ڈی سی ممبران کو اسلحہ دیا جائے گا، ایس ایس پی

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.