ETV Bharat / state

راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد، پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 5:04 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے نوشہرہ کے پٹراری راجل کوٹ جنگل علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کیا ہے۔Arms Recovered in Rajouri

arms-ammunition-recovered-in-rajouri-police
راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد :پولیس

راجوری: سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے نوشہرہ کے پٹراری راجل کوٹ جنگل علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔


انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اس دوران سفید کپڑے میں لپٹا ہوا ایک پستول، 9 ایم ایم پستول کی 8 کارٹرج اور کچھ قابل اعتراض مواد برآمد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

راجوری میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد، دو عسکریت پسند معاون گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل راجوری میں سکیورٹی فورسز نے بدھل کے گاؤں بہروٹ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو تباہ کر کے اسلحہ کا ذخیرہ ضبط کیا گیا۔ جبظ کیے گئے ہتھیاروں میں دو پستول میگزین، 01 پستول، 30 پستول کے راؤنڈ، 2 دستی بم، 1 رین کوٹ، 6 پستول کے پاؤچ، وائر کٹر، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 17 نومبر کو بہروٹ گاؤں میں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ آپریشن میں ایک عسکریت پسند مارا گیا تھا۔اس معاملہ میں تین دن قبل بہروٹ کے رہنے والے عسکریت پسند کے دو مددگاروں کو راجوری پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

بتادیں کہ راجوری اور پونچھ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ جنگلی علاقوں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں پچھلے چند ماہ کے دوران ملی ٹینسی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر ان علاقوں میں سرگرم عسکریت پسندوں اور ان کے مدد گاروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.