ETV Bharat / state

بارا: وسیم اکرم کیمپس فرنٹ کے ضلع صدر منتخب

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 4:10 PM IST

راجستھان کے ضلع بارا میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے ایک اجلاس میں وسیم اکرم کو تنظیم کا نئا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس دوران وسیم اکرم نے کہا کہ کیمپس فرنٹ آف انڈیا طلبا کے لیے ہمیشہ ہی جدوجہد کرتا رہے گا۔

وسیم اکرم کیمپس فرنٹ کے صدر منتخب
وسیم اکرم کیمپس فرنٹ کے صدر منتخب

ریاست راجستھان کے بارا ضلع میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے وسیم اکرم کو ضلع صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

کیمپس فرنٹ آف انڈیا راجستھان کے ریاستی صدر عابد حسین کی جانب سے اس عہدے پر وسیم اکرم کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آج بارا ضلع میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا۔

کیمپس فرنٹ آف انڈیا راجستھان کے ریاستی سیکریٹری محمد ارشاد نے بتایا کہ کیمپس فرنٹ آف انڈیا ریاستی صدر عابد حسین کی قیادت میں بارا ضلع کی کمیٹی کا اعلان کیا گیا، جس میں وسیم اکرم کو ضلع صدر، شعیب خان کو جنرل سیکریٹری، محمد افاق کو سیکریٹری، سلمان گوری کو کھجانچی، صابر شیخ کو میڈیا انچارج اور ذیشان عمران، ریحان سید کو رکن منتخب کیا گیا ہے۔

وہیں، اجلاس میں خطاب کرتے نو منتخب صدر وسیم اکرم نے کہا کہ کیمپس فرنٹ آف انڈیا طلبا کے لیے ہمیشہ ہی جدوجہد کرتا رہے گا اور جب بھی لوگوں کو ضرورت ہو گئی تب ہم چاہیے راجستھان کی حکومت ہو یا مرکزی حکومت ہو، ہم اپنے جائز مطالبات کے لیے درخواست کریں گے۔

مزید پڑھیں:ناگور: عبدالوہاب جیلانیؒ کا یوم پیدائش منایا گیا

وہیں، اس دوران وسیم اکرم نے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر ریاستی کمیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا اور جنرل سیکریٹری شعیب خان کی جانب سے بھی اجلاس کے آخر میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اس اجلاس میں ریاستی جنرل سیکریٹری ناظل حسین، ریاض علی، سمیر خان، نوشاد، رضوان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.