ETV Bharat / state

جودھ پور: سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 9:40 AM IST

ضلع جودھ پور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

جودھ پور: سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک
جودھ پور: سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک

ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور کی جے پور شاہراہ پر بولیرو اور ٹریلر کی آپس میں ٹکر ہوگئی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 3 افراد کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

جودھ پور کے ڈانگیاواس پولیس کے مطابق یہ حادثہ رات 2 بجے کے قریب جے پور- جودھ پور روڈ پر پیش آیا، جہاں بیور جانے والی ایک بولیرو ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ اتنا دردناک تھا کہ لاشوں کی بازیافت کے لیے بہت زیادہ کوششیں کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: پانپور میں سڑک حادثہ، تین افراد زخمی

بتایا جارہا کہ زخمیوں کو نجی گاڑی سے ہسپتال لے جایا گیا۔ بولیرو میں جملہ 7 افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جب کہ 4 شدید زخمیوں کو پولیس نے ایم ڈی ایم ہسپتال پہنچایا۔ وہیں ٹراما پہنچتے ہی دو زخمی دم توڑ گئے۔ جب کہ 1 زخمی کی پیر کی صبح موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.