ETV Bharat / state

Seven Feet Python Found in Ajmer اجمیر میں سات فٹ لمبا اژدھا ملنے سے سنسنی

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 9:49 PM IST

Seven feet phyton found in ajmer
Seven feet phyton found in ajmer

اجمیر کے پرگتی نگر کوٹرا علاقے میں سات فٹ لمبا اژدھا کے منظرعام پرآنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ علاقے میں دہشت کاماحول پیدا ہوگیا۔ Seven Feet Python Found in Ajmer

اجمیر: راجستھان کے اجمیر کے نرالا اپارٹمنٹ کے قریب سڑک پر گزشتہ شب پر اچانک ایک 7 فٹ کا اژدھا سانپ نظر آیا جس کے بعد لوگ اسے دیکھنے کے لئے جمع ہوگئے۔ موقع پر پہنچے مکیش اپادھیائے نے سرپمترا سکھ دیو کو موقع پر بلایا جس نے کافی کوشش کے بعد اژدہا کو اپنے قابو میں کیا۔ Seven Feet Python Found in Ajmer

Seven feet phyton found in ajmer

سکھ دیو نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ راک پائتھن کی نسل کا ایک اژدھا ہے جو کہ تقریباً 6 سے 7 فٹ ہے۔ اژدھا کو بچانے کے بعد محکمہ جنگلات کو اطلاع دی گئی۔ محکمہ جنگلات کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ اژدھا سانپ کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Waqf Board وقف بورڈ ممبروں کی میٹنگ یکم ستمبر کو



سکھ دیو نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کہیں بھی جنگلی جانور پائے جانے کی اطلاع پر وہ موقع پر پہنچ کر انہیں بچاتے ہیں اور اطلاع دینے کے بعد انہیں محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیتے ہیں۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ جنگلی حیات کو نہ ماریں۔ جنگلی حیات کو بچائیں اور متعلقہ محکمے کو مطلع کریں تاکہ انہیں پکڑ کر صحیح جگہ پر بھیجا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.