ETV Bharat / state

راجستھان : ایس ڈی پی آئی کا آئندہ اسمبلی انتخابات میں 100 سیٹوں پر لڑنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 3:37 PM IST

جے پور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے پریس کانفرنس کے ذریعہ بتایا کہ وہ راجستھان اسمبلی انتخابات میں سو سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو اتارے گی۔

ایس ڈی پی آئی کا ائندہ اسمبلی انتخابات میں 100 سیٹوں پر لڑنے کا فیصلہ
ایس ڈی پی آئی کا ائندہ اسمبلی انتخابات میں 100 سیٹوں پر لڑنے کا فیصلہ

ریاست راجستھان میں سال 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا( ایس ڈی پی آئی) نے ابھی سے اپنی کمر کس لی ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی سطح کے عہدیداران کی جانب سے راجستھان اسمبلی انتخابات میں سو سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو اتارنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دارالحکومت جے پور میں پریس کانفرنس کے ذریعہ ایس ڈی پی آئی نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ راجستھان میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل ہم لوگوں کی جانب سے راجستھان میں نئی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:جے پور: تریپورہ تشدد کے خلاف زبردست احتجاج

انہوں نے کہا کہ راجستھان کی موجودہ حکومت ریاست میں کسی طرح کا کوئی ترقیاتی کام نہیں کر رہی ہے۔ آج ہر جگہ مسلمانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں کی آواز کو نہیں سنا جارہا ہے۔ اگر راجستھان میں کوئی بھی اپنے مطالبے کو لے کر احتجاج کرتا ہے تو اس کے خلاف پولیس کارروائی کرتی ہے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کا ائندہ اسمبلی انتخابات میں 100 سیٹوں پر لڑنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان میں عوام کا جینا دشوار ہوچکا ہے، اس لیے ہم لوگ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔

اس پریس کانفرنس کے دوران ایس ڈی پی آئی کے کئی عہدیداران، ممبراں سمیت دیگر لوگ بھی موجود رہے۔واضح رہے کہ راجستھان میں ریاستی اسمبلی کی 200 نشستیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.