ETV Bharat / state

Rajasthan CM Ashok Gehlot to Present Budget:راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت آج بجٹ پیش کریں گے، اقلیتی طبقہ پُر امید

author img

By

Published : Feb 23, 2022, 11:11 AM IST

راجستھان کے مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت اسمبلی میں آج بجٹ پیش کریں گے۔ اس بجٹ کو لے کر ہم لوگوں کو کافی امید ہے کہ وزیر اعلی آج اردو سے متعلق کئی اعلانات کریں گے اور ریاست میں اردو ویکنسی نکالی جائے گی۔ Rajasthan CM Ashok Gehlot to Present State Budget for FY2022-23

اشوک گہلوت آج بجٹ پیش کرینگے
اشوک گہلوت آج بجٹ پیش کرینگے

راجستھان اسمبلی میں آج ریاستی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت آج بجٹ پیش کریں گے
Rajasthan CM to Present Budget for 2022-23

اس بجٹ کو لے کر ہر طبقہ پُر امید نظر آرہا ہے۔ خاص طور پر اقلیتی طبقہ کے لوگ اس بجٹ سے امید لگائے ہیں۔

اشوک گہلوت آج بجٹ پیش کرینگے

راجستھان کے مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت اسمبلی میں آج بجٹ پیش کریں گے۔ اس بجٹ کو لے کر ہم لوگوں کو کافی امید ہے کہ وزیر اعلی آج اردو سے متعلق کئی اعلانات کریں گے اور ریاست میں اردو ویکنسی نکالی جائے گی۔

تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کے علاوہ وزیر اعلی اشوک گہلوت کو جلد سے جلد محکمہ اقلیتی امور کے چیئرمین کے عہدے پر کسی اچھے اور قابل انسان کو فائز کرنا چاہیے تاکہ کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا اقلیتی طبقے کے لوگوں کو نہیں کرنا پڑے۔

اس کے علاوہ راجستھان کے مدارس میں اردو ہندی سمیت دیگر سبجیکٹ پڑھانے والے یعنی مدرسہ پیرا ٹیچرز بھی آج آنے والے بجٹ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ راجستھان حکومت سے اپپنی ملازمت کو متستقل بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Appointment of Urdu Teachers: راجستھان حکومت سے اردو اساتذہ کے تئیں وعدے کی تکمیل کا مطالبہ

واضح رہے کہ راجستھان حکومت کی جانب سے آج پیش آنے والے بجٹ میں راجستھان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا جب محکمہ زراعت کو لے کر کوئی الگ سے بجٹ پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.