ETV Bharat / state

Shahnaz Hindustani Visits Ajmer شاعر شہناز ہندوستانی کی درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز پر حاضری

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 12:57 PM IST

عام آدمی پارٹی کے رہنما و شاعر شہناز ہندوستانی نے اپنے پارٹی کے کارکنان کے ساتھ پھولوں کی پتیاں اور ہاتھوں میں عقیدت کی چادر لیے درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز پر حاضری دی۔ جہاں خادم سید شاکر علی نے انہیں زیارت کرائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔ Shahnaz Hindustani Visits Ajmer

Etv Bharat
Etv Bharat

شاعر شہناز ہندوستانی کی درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز پر حاضری

اجمیر: درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی زیارت کے دوران عام آدمی پارٹی رہنما و شاعر شہناز ہندوستانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی میں بی جے پی نے غیر آئینی طور پر اپنا میئر بنانے کے لیے غنڈہ گردی کی حدیں پار کر دیں۔ جس میں ایک کونسلر کا ہاتھ ٹوٹ گیا، ایک کونسلر کا کان پھٹ گیا اور عام آدمی پارٹی کے کئی کونسلر بھی زخمی ہوئے۔ یہ وجہ ہے کہ میئر، ڈپٹی میئر اور قائمہ کمیٹی کے ارکان سے حلف بھی نہ لیا جا سکا۔ جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے کام بھی شروع نہیں ہو رہے ہیں۔ شہناز ہندوستانی نے بتایا کہ اسی وجہ سے وہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں دعائیں کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ خدا اپوزیشن کو عقل دے اور عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی میں جلد ہی عام آدمی پارٹی کے میئر کا تقرر کیا جائے اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جلد ہی نئی تاریخ دے کر حلف دلائیں۔ تمام رُکے ہوئے کام ایم سی ڈی کے ذریعے آسانی سے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ Shahnaz Hindustani Visits Ajmer

شہناز ہندوستانی نے بتایا کہ وہ ہمیشہ پارٹی کی تنظیم کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کے آنے والے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے 5 جنوری کو دہلی میں AAP کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک کی قیادت میں راجستھان کے عہدیداروں اور سرگرم کارکنوں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی اور راجستھان میں ہونے والے انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ انچارج ونے مشرا نے راجستھان کی تنظیم کو مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ گجرات میں قومی پارٹی بننے کے بعد عام آدمی پارٹی پورے ملک میں تنظیم پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور خاص طور پر مرکزی قیادت کی نظریں راجستھان پر لگی ہوئی ہیں۔ آئندہ انتخابات کے پیش نظر جلد ہی راجستھان کی تنظیم کو مضبوط کیا جائے گا اور راجستھان کی 200 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ درگاہ پر عام آدمی پارٹی راجستھان، اروند کیجریوال، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سندیپ پاٹھک اور راجستھان کے الیکشن انچارج ونے مشرا کی جانب سے بھی چادر چڑھائی گئی۔ Shahnaz Hindustani Visits Ajmer

یہ بھی پڑھیں : Pray For Rishabh Pant at Ajmer Dargah رشبھ پنت کی جلد صحتیابی کے لئے اجمیر درگاہ پر دعا کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.