ETV Bharat / state

Dilapidated Condition of Jaipur Cemeteries: جے پور کے قبرستان آوارہ جانوروں کا ٹھکانہ

author img

By

Published : Feb 18, 2022, 6:14 PM IST

جےپور کے قبرستان آوارہ جانوروں کا ٹھکانہ
جےپور کے قبرستان آوارہ جانوروں کا ٹھکانہ

حکومت کی جانب سے قبرستانوں پر خرچ ہونے والی رقم کا صحیح استعمال نہیں ہونے کی وجہ سے جے پور کے تمام قبرستانوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ Dilapidated Condition of Jaipur Cemeteries

جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع متعدد قبرستان خستہ حالی کے شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے قبرستانوں پر خرچ ہونے والے رقم کا صحیح استعمال نہیں ہونے کی وجہ سے جے پور کے قبرستانوں کی حالت مسلسل خراب Dilapidated Condition of Jaipur Cemeteries ہوتی جارہی ہے۔

قبرستانوں میں دروازے نہیں ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں آوارہ جانور قبرستانوں میں ٹہلتے نظر آتے ہیں۔ وہیں کچھ قبرستان ایسے بھی ہیں جہاں خاردار درخت اگ آئے ہیں جس سے فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویڈیو

وہیں کچھ قبرستان تو ایسے بھی ہیں جہاں پر ننگے بجلی کے تار گرے پڑے ہیں جس سے ہمیشہ خطرہ بنا رہتا ہے۔ راجستھان کے قبرستانوں کی حالت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اگر جلد ان قبرستانوں میں تعمیری کام نہیں کروایا گیا تو یہاں پر مقامی لوگوں کا فاتحہ خوانی کے لیے آنا مشکل ہوگا۔

مزید پڑھیں:

Illegal Occupation of Cemetery land: جے پور میں قبرستانوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ

اس سلسلے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ قبرستانوں کی حالات خراب ہونے کی وجہ سے ہم لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے راجستھان حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ قبرستانوں کی جانب توجہ دے تاکہ جلد از جلد قبرستانوں کی مرمت ہوسکے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.