ETV Bharat / state

Earthquake in Rajasthan جے پور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 7:15 AM IST

Updated : Jul 21, 2023, 8:09 AM IST

جے پور میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
جے پور میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

جے پور میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 بتائی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ حالانکہ کی کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake in Jaipur

جے پور میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جمعہ کی صبح 4 بجکر 9 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جے پور اور آس پاس کے علاقوں میں پانچ منٹ میں تقریباً 3 سے 4 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جے پور میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 بتائی جارہی ہے۔ جے پور میں زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر نیچے بتایا جا رہا ہے۔ دارالحکومت کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر شہروں میں بھی صبح ساڑھے چار بجے تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابھی تک کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اچانک پنکھے، کھڑکیاں اور دروازے ہلنے لگے۔ پہلے تو یوں لگا جیسے کوئی جگا رہا ہے اور جب نیند سے بیدار ہوا تو محسوس ہوا کہ پوری عمارت ہل رہی ہے۔ پھر گھر والوں کو اٹھا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ جے پور میں پہلی بار اس طرح کا زلزلہ محسوس کیا گیا اور کالونی کا ہر مکین اپنے گھروں کے باہر کھڑا تھا۔ اسی دوران سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے نے بھی زلزلے کے حوالے سے واٹس ایپ اسٹیٹس پوسٹ کیا۔ اس کے ساتھ لکھا گیا کہ جے پور سمیت ریاست کے دیگر مقامات پر بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ سب محفوظ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu and Kashmir Earthquake جموں و کشمیر میں 4.9 شدت کا زلزلہ

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق منی پور کے اکھرول میں جمعہ کی صبح تقریباً 6 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 بتائی گئی۔ منی پور میں بھی زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل 21 مارچ اور 24 جنوری کو جے پور اور راجستھان کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Last Updated :Jul 21, 2023, 8:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.