ETV Bharat / state

راجستھان سمیت تین ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 10:08 AM IST

ملک کے مختلف حصوں میں آج علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ سیسمولوجی کے مطابق راجستھان کے بیکانیر میں آج صبح تقریبا 5 بجکر 24 منٹ پر پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر پیمانہ پر اس کی شدت 5.3 درج کی گئی ہے۔

راجستھان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
راجستھان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے الگ الگ حصوں میں آج علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ راجستھان کے علاوہ میگھالیہ اور لداخ میں بھی لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ راجستھان کے بیکانیر میں جھٹکوں کی شدت 5.3 درج کی گئی ہے۔

راجستھان کے بیکانیر کے علاوہ لیہ۔لداخ علاقہ میں بھی صبح تقریبا 4 بجکر 57 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس دوران ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.6 درج کی گئی۔

وہیں، میگھالیہ کے ویسٹ گارو ہلز میں بھی رات 2 بج کر 10 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر اسکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 4.1 درج کی گئی۔

راجستھان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
راجستھان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مزید پڑھیں:آسام، بہار اور مغربی بنگال میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ 18 جولائی کو گجرات کے کچھ علاقہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریختر پیمانے پر اس کی شدت 3.9 درج کی گئی تھی۔­­

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.