ETV Bharat / state

Delhi-Chennai Garib Rath Express غریب رتھ ایکسپریس میں بم کی جھوٹی اطلاع

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 8:41 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی سے چینئی جانے والی غریب رتھ ایکسپریس میں بم کی اطلاع موصول ہونے پر راجستھان کے دھول پور ضلع کے ریلوے اسٹیشن پر ہلچل مچ گئی۔ False Bomb Report

غریب رتھ ایکسپریس میں بم کی جھوٹی اطلاع

دھول پور: راجستھان کے دھول پور ضلع کے ریلوے اسٹیشن پر نئی دہلی سے چنئی جانے والی غریب رتھ ایکسپریس میں بم کی اطلاع ملنے پر ہلچل مچ گئی۔ جس کے بعد ٹرین کو دھول پور ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ بم کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی ایم سدرشن سنگھ تومر، سی او سٹی سریش سنکھلا کی ہدایت پر مقامی پولیس، ریلوے پولیس فورس اور جی آر پی پولیس ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئے۔ مقامی انتظامیہ اور ریلوے انتظامیہ نے مدھیہ پردیش کے مورینا سے فوری طور پر ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا اور ٹرین کے ہر ڈبے کی باریکی سے تلاشی لی گئی۔

ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم نوجوان اور اس کے تین دیگر ساتھیوں کو ٹرین سے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے، تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کی تلاشی کے بعد ٹرین کو روانہ کیا گیا۔ وہیں مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق ٹرین میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے ریلوے پولیس کو اطلاع دی کہ غریب رتھ ایکسپریس کے کوچ G2 میں بم رکھا ہوا ہے۔ جس کے بعد ریلوے انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی اور ریلوے نے مقامی پولیس اور انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی اے ڈی ایم سدرشن سنگھ تومر، سی او سٹی سریش سنکھلا کی ہدایت پر مقامی پولیس، ریلوے پولیس فورس اور جی آر پی پولیس ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے۔ ٹرین کو اسٹیشن پر روکا دیا گیا اور مدھیہ پردیش کے مورینا سے ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا اور ٹرین کی ہر بوگی کی مکمل تلاشی لی گئی۔ لیکن کہیں کچھ نہیں ملا جس کے بعد ٹرین میں بم کی غلط اطلاع دینے پر ایک نوجوان اور اس کے دیگر تین ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کی تلاشی کے بعد ٹرین کو روانہ کیا گیا۔ بم کی اطلاع کے بعد ٹرین ساڑھے تین گھنٹے تک ریلوے اسٹیشن پر ہی کھڑی رہی۔ اس دوران مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : False Bomb Report تروپتی سے عادل آباد جانے والی ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.