ETV Bharat / state

Congress to Protest Against GST: پانچ اگست کو جی ایس ٹی نفاذ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 10:46 PM IST

کانگریس کمیٹی کی طرف سے 5 اگست کو کھانے پینے کی اشیاء پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف ضلع اور بلاک سطح پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ Congress to protest against GST implementation on August 5

پانچ اگست کو جی ایس ٹی نفاذ کے خلاف کانگریس کا احتجاج
پانچ اگست کو جی ایس ٹی نفاذ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

جے پور: مرکزی حکومت کی جانب سے غیر معقول انداز میں پہلے سے پیک کیے گئے اناج، آٹا، شہد، دہی جیسی ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف ریاستی کانگریس کمیٹی کی طرف سے 5 اگست کو ضلع اور بلاک کی سطح پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ Congress to protest\ against GST implementation on August 5

ریاستی کانگریس کے ترجمان سورنم چترویدی نے کہا کہ جے پور میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ دوتاسرا کی قیادت میں راج بھون کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ مظاہرے میں ایم ایل اے، ایم پی، سابق ایم پی، کارپوریشن بورڈ کے چیئرمین اور سینئر لیڈروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر گرفتاری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ریاست کے باقی ماندہ اضلاع میں مقامی عوامی نمائندے مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع یا بلاک ہیڈ کوارٹر پر بڑے پیمانے پر گرفتاریاں دیں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.