ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا آج دوسہ ضلع سے الور میں داخل ہوگی

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 10:34 AM IST

بھارت جوڑو یاترا آج دوسہ ضلع سے الور میں داخل ہوگی
بھارت جوڑو یاترا آج دوسہ ضلع سے الور میں داخل ہوگی

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا پیر کو دوسہ ضلع کے باڑھ ناگواس سے دوبارہ شروع ہوئی۔ بھارت جوڑو یاترا آج ضلع الور میں داخل ہوگی۔ Bharat Jodo Yatra to enter Alwar

دوسہ: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جا رہی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا راجستھان کے دوسہ ضلع کے باندی کوئی علاقے کے باڑھ ناگواس سے آج صبح تقریباً آٹھ بجے شروع ہوئی۔ دوسہ ضلع میں یاترا کے آخری دن پیر کو بھی لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا، کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال، پون کھیڑا، ریاستی وزیر رمیش مینا، حکومت کے ڈپٹی چیف وہپ مہیندر چودھری، ایم ایل اے کرشنا پونیا سمیت پارٹی کے کئی رہنما راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں ساتھ چل رہے ہیں۔ Bharat Jodo Yatra in Dausa

بھارت جوڑو یاترا آج ضلع دوسہ کے بسوا سے ہوتے ہوئے ضلع الور میں داخل ہوگی۔ راہل گاندھی سے ملاقات کے لیے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد یاترا میں پہنچی ہے۔ راہل گاندھی نے بھی ہاتھ ملا کر کانگریس کے حامیوں کا استقبال کیا۔ پورے دن کے دوران راہل گاندھی تقریباً 13 کلو میٹر کا فاصلہ ایک ہی بار میں طے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا تیس جنوری کو کشمیر میں ختم ہوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.