ETV Bharat / state

Bharatpur Youth Burnt Alive Case پائلٹ اور گہلوت جنید اور ناصر کے گھر جانے سے کیوں ڈر رہے ہیں، اویسی

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 7:56 AM IST

Updated : Feb 20, 2023, 8:26 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی راجستھان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بھرت پور کے دو نوجوانوں کو زندہ جلائے جانے سے متعلق اشوک گہلوت، سچن پائلٹ اور ہریانہ حکومت پر زبردست تنقید کی۔ Asaduddin Owaisi On Central and Gehlot Government

اویسی کی اشوک گہلوت، سچن پائلٹ اور ہریانہ حکومت پر تنقید

ٹونک : راجستھان کے دورے کے دوسرے دن آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے بھرت پور کے دو نوجوانوں کو زندہ جلانے کے معاملے میں سچن پائلٹ اور وزیر اعلی اشوک گہلوت پر تنقید کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہریانہ حکومت پر ملزمین کو بچانے کا بھی الزام لگایا۔ راجستھان کے ٹونک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ راجستھان میں نو مسلم ایم ایل اے ہیں جن میں سے تین میوات کے مسلمان ہیں۔ بھرت پور کے جنید اور ناصر کو مار دیا گیا، اس معاملے میں کتنے ایم ایل اے نے آواز اٹھائی؟ اویسی نے کہا کہ اسد الدین اویسی حیدرآباد سے نکل کر بھرت پور آسکتا ہے، لیکن کیا جے پور اور ٹونک سے نکل کر سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت جنید اور ناصر کے گھر نہیں جا سکتے۔اویسی نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ اگر وہ کسی مسلمان کے گھر جائیں گے، ان کے ساتھ بیٹھیں گے تو انہیں ہندو بھائیوں کے ووٹ نہیں ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچائی ہے، آپ کا ووٹ چاہتے ہیں لیکن آپ کے بھائی کی لاش پڑی ہے اس کے سامنے آکر ٹَھہَرنا نہیں چاہتے ہیں۔

اسدالدین اویسی

ٹونک کے رکن اسمبلی سچن پائلٹ کے بیان پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کے ایم ایل اے نے بیان دیا ہے کہ اس معاملے میں مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔ یہ تو 70 سال سے بولا جارہا ہے، لیکن مجرموں کو نہیں ہمیں سزا مل رہی ہے۔ اویسی نے کہا کہ جب جلیس پردھان متوفی کے اہلخانہ سے ملنے گئے تو بولے تالی مارو، یہاں یہ لوگ سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دونوں حکومتیں سنجیدہ نہیں ہیں۔ ہریانہ حکومت ان کی حفاظت کر رہی ہے، انہوں نے ہتھیار اور پولیس تحفظ فراہم کیا ہے۔ اگر راجستھان کی حکومت سنجیدہ ہے تو پولیس بھیج کر ملزمان کو گرفتار کر کے لائے۔ اویسی نے کہا کہ ناصر کے بھائی نے ٹھیک کہا کہ ایک وزیر نے کہا کہ وہ 20 لاکھ دیتے ہیں، تو اس نے کہا کہ میں 20 لاکھ دیتا ہوں آپ ملزمین کو گرفتار کرکے لے آئیں۔ اویسی نے کہا کہ اگر راجستھان انتظامیہ سرحد بند کر دیتی تو جنید اور ناصر زندہ ہوتے۔

جنید اور ناصر کے اہل خانہ کو دیئے گئے معاوضے پر سوال اٹھاتے ہوئے اویسی نے گہلوت سے پوچھا کہ مذہب کے نام پر معاوضے میں فرق کیوں؟ ادے پور میں کنہیا لال کے خاندان کو 50 لاکھ روپے اور ایک نوکری دی گئی ، لیکن جنید اور ناصر کے اہل خانہ کو صرف 15 لاکھ روپے ہی دینے کی بات ہوئی؟ اسد الدین اویسی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس سماج کے پاس ووٹ کی طاقت نہیں، حکومت ان کی بات نہیں سنتی۔ مسلم سماج دینے والا تو ووٹ لے کیوں نہیں سکتا۔۔؟ کوئی مسلمان جیت کر پارلیمنٹ میں کیوں نہیں آتا؟ بھارت کا ہر الیکشن مسلمان کے لیے زندگی اور موت کا انتخاب بن جاتا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ میں آپ کو لیڈر بنانے آیا ہوں۔ آپ کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ اویسی نے کہا کہ میری بات پائلٹ گہلوت اور بی جے پی مودی تک پہنچنی چاہیے۔ راجستھان میں کانگریس نے ہمارے ووٹوں سے حکومت بنائی۔ راجستھان میں مسلمانوں کے سامنے بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ ووٹ ڈالنے کا کوئی آپشن نہیں ہے، ایسے میں اے آئی ایم آئی ایم آپ کی پارٹی ہے، اسے مضبوط کریں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا کہ راجستھان میں 9 مسلم ایم ایل اے ہیں، لیکن 20 ہزار سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ بجٹ میں گہلوت نے اقلیتوں کے لیے 7 رہائشی اسکول بنانے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن آج گہلوت زمین دکھا دیں۔ گہلوت پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس میں اسمارٹ کلاسز بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ پورا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : Owaisi on Bharatpur Youth Burnt Alive اویسی نے جنید اور ناصر کے اہلخانہ سے ملاقات کی

Last Updated :Feb 20, 2023, 8:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.