ETV Bharat / state

Murder of Hen theft مرغی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کا قتل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 11:18 AM IST

راجستھان کے انوپ گڑھ ضلع کے گھڈسانہ علاقے میں مرغی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متوفی رام کشن، پھتو رام کے گھر سے تین مرغیاں چوری کرکے لایا تھا، جس میں سے اس نے ایک کو مار ڈالا تھا۔ Anupgarh District Of Rajasthan

Etv Bharatمرغی چوری کرنے کے الزام میں رام کشن نامی شخص کا قتل
Etv Bharatمرغی چوری کرنے کے الزام میں رام کشن نامی شخص کا قتل

راجستھان: انوپ گڑھ ضلع کے گھڈسانہ میں ایک شخص کو مرغی چوری کرنے کے الزام میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور کل رات کو ہی سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا۔ قتل کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو فرار ہو گئے ہیں۔گھڈسانہ تھانے کے ایس آئی یشپال سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ گاؤں 13 ایم ڈی میں سامنے آیا، جہاں ملزم پھتو رام نے اپنے بھتیجے اور داماد کے ساتھ مل کر رام کشن باوری کا قتل کیا۔ ذرائع کے مطابق متوفی رام کشن، پھتو رام کے گھر سے تین مرغیاں لایا تھا، جس میں سے اس نے ایک کو مار ڈالا۔

جب پھتو رام کو اس بات کا علم ہوا تو وہ مشتعل ہو گیا اور رام کشن کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، ایسے میں اس نے اپنے بھتیجے اور داماد کو اپنے منصوبے میں شامل کیا اور رام کشن کو درخت سے باندھ کر مارا پیٹا۔ لاٹھیوں سے اس کو اس طرح مارا گیا کہ وہ بے ہوش ہو گیا اور تھوڑی دیر بعد دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:


گاؤں والوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مرکزی ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کئی مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس آج لاش کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.