ETV Bharat / state

اکالی دل کے اتحادی پارٹی کے رہنما نے کھولی پول:جاکھڑ

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 10:29 PM IST

The leader of the Akali Dal coalition party opened the poll
اکالی دل کے اتحادی پارٹی کے رہنما نے کھولی پول:جاکھڑ

پنجاب ریاستی کانگریس صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ زرعی بلوں کے سلسلے میں شرومنی اکالی دل کی پول اس کی ہی اتحادی پارٹی کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر وجے سامپلا نے کھول کررکھ دی ہے۔

مسٹر جاکھڑ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ شرومنی اکالی دل کے رہنما جھوٹ کہہ رہے ہیں کہ زرعی بلوں کو لے کر انہیں اندھیرے میں رکھا گیا تھا جبکہ مسٹر سامپلا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے زرعی بلوں کے مسئلے پر پنجاب کے کسانوں کو سمجھانے کی ذمہ داری اپنی اتحادی پارٹی شرومنی اکالی دل کو سونپی تھی لیکن اس کے رہنما یہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما کے اس بیان سے اکالی رہنماؤں کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت کی اتحادی ہونے کے ناطے پارٹی کو زرعی بلوں کی اطلاع ہی نہ ہو، انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ تین ماہ سے پارٹی صدر اور رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ بادل اور ان کی اہلیہ اور سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل سمیت مکمل اکالی رہنما ان زرعی بلوں کو کسانوں کے لئے نعمت بتا رہے تھے۔ لیکن محترمہ بادل کے مرکزی کابینہ سے استعفی کو اب پارٹی قربانی بتا رہی ہے لیکن ساتھ ہی مرکزی حکومت کو باہر سے حمایت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ ثابت کرتی ہے کہ وہ آج بھی مرکزی حکومت کے ایجنٹ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.