ETV Bharat / state

Bear Attack in Tral: ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 8:49 PM IST

Bear Attack in Tral: ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی
Bear Attack in Tral: ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی

جنوبی کشمیر South kashmir کے سب ضلع ترال میں ریچھ نے 42 سالہ خاتون پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے کہلیل، ترال علاقے میں ہفتہ کی شام ریچھ نے ایک خاتون پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ Woman Injured during bear Attack in Tral اطلاعات کے مطابق 42 سالہ میمونہ اختر زوجہ نزیر احمد گنائی اپنے گھر کے صحن میں کام کر رہی تھیں۔ اسی دوران نزدیکی کھیت سے اچانک ایک ریچھ نمودار ہوا اور خاتون پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

حملے کے سبب علاقے میں افراتفری مچ گئی اور زخمی خاتون کو فوری طور علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال، ترال پہنچایا گیا۔ Bear Attack Leaves Woman Injured دو روز قبل جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں جمعرات کی سہ پہر اہلن گڈول علاقے کے جنگلاتی علاقے میں 50 سالہ خاتون پر حملہ کرکے ریچھ نے ہلاک کر دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے طول و عرض میں رواں برس جنگلی جانوروں کے حملوں میں کئی افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ جنگلی جانوروں کی جانب سے بڑھتے انسانی حملوں سے عوام خوفزدہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی میں آدم خور تیندوے نے تین کمسن بچوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کئی دنوں تک کوششیں جاری رکھنے کے بعد بالآخر انہوں نے آدم خور تیندوے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ Human Wildlife Conflict in Kashmir ادھر، چند ہفتہ قبل شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ریچھ کے حملہ میں 60 سالہ معمر شخص کی موت واقع ہو گئی۔

قبل ازیں جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک ریچھ نے ٹہاب اور اس کے ملحقہ دیہات میں قریب چھ افراد پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا، Bear Attack in Pulwamaوائلڈ لائف کی جانب سے پنجرے نصب کیے جانے کے باوجود ریچھ کو ابھی تک پکڑنے میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.