ETV Bharat / state

Bear Captured In Tral پنگلش ترال میں وائلڈ لائف محکمہ نے ریچھ کو پکڑا

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 3:27 PM IST

بنگلش ترال کے مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقہ میں ریچھ کی موجودگی سے لوگ گھروں میں محصور ہوئے تھے۔

wild-life-department-captured-bear-in-tral-pinglish
پنگلش ترال میں وائلڈ لائف محکمہ نے ریچھ کو پکڑا

ترال( پلوامہ): مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے پنگلش نامی گاؤں میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد ریچھ کو ٹرانکولائز کرکے قابو میں کیا۔ ریچھ کے پکڑے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے راحت کی سانس لی۔

اطلاعات کے مطابق ریچھ کی موجودگی کے حوالے سے پنگلش کے مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف محکمے کو چند روز قبل مطلع کیا تھا جس کے بعد محکمے نے وہاں ایک پنجرہ نصب کیا۔ درمیانی شب دوران ریچھ پنجرے میں پھنس گیا،جس کے بعد مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ جب صبح یہ خبر پھیلی تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ریچھ کو دیکھنے کے لیے وہاں کا دورہ کیا اور محکمہ وائلڈ لائف کا شکریہ ادا کیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ریچھ کی موجودگی سے علاقے میں لوگ محصور ہو کر رہ گئے تھے اور وہ اپنے باغات میں جانے سے کترا رہے تھے،جبکہ خواتین اور بچے تو،گھروں کے اندر سہم کر رہ گئے تھے ۔ انہوں نے حکام سے ریچھ کو دور کسی محفوظ مقام پر چھوڑنے کی گزارش کی۔ گاؤں میں کام کر رہے غیر ریاستی مزدوروں کا کہنا تھا کہ ان کو باغات میں کام کرنے کے لیے بولا جاتا تو وہ جانے سے گھبرا جاتے لیکن اب ان کا ڈر دور ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں میں کئی اور ریچھ دھڑلے سے گھوم رہے ہیں جن کو قابو کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: tral man injured in bear attack: ترال، ریچھ کے حملہ میں شہری زخمی

اس دوران محکمہ وائلڈ لائف کے ایک عہدیدار مشتاق احمد نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی گزشتہ دنوں انہوں نے جھال نصب کیا تھا اور آج انہیں کامیابی ملی ہے اور اب محکمہ اسے کسی دور جنگل میں چھوڈ دے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبح وشام باغات کا رخ کرتے وقت احتیاط سے کام لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.