ETV Bharat / state

Wall Collapse in Pulwama Brick kiln: پلوامہ میں دیوار گرنے سے تین غیر مقامی مزدور ہلاک

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 8:35 PM IST

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں دیوار گرنے سے اینٹ بھٹہ میں کام کر رہے ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے تین مزدور ہلاک ہو گئے۔

پلوامہ میں دیوار گرنے سے تین غیر مقامی مزدور ہلاک
پلوامہ میں دیوار گرنے سے تین غیر مقامی مزدور ہلاک

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کو اکھو، کاکاپورہ علاقے میں اینٹ کے بھٹہ میں کام کر رہے تین غیر مقامی مزدور ہلاک ہوئے۔ Wall Collapse in Pulwama Brick kiln, Three Non local Labourers Dieاینٹ بھٹہ کے مالک نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ فوت ہونے والے تینوں مزدور گزشتہ ایک برس سے یہاں کام کر رہے تھے اور جمعرات کو کام کے دوران اچانک ایک دیوار گر آئی اور تینوں اس کے نیچے دب گئے۔

پلوامہ میں دیوار گرنے سے تین غیر مقامی مزدور ہلاک

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اینٹ بھٹہ مالک فاروق احمد نے بتایا کہ دیوار کی زد میں آنے کے بعد انہیں فوری طور ریسکیو کرکے پبلک ہیلتھ سنٹر کاکاپورہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ہیلتھ سنٹر پہنچانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ Wall Collapsed in Brick kiln, 3 Labourers Die فوت ہونے والے سبھی افراد ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی شناخت 30سالہ نعمان علی خان ولد سلیمان علی خان، ساکنہ میرپورہ۔ 26سالہ راج دیو ولد ویندر کمار اور 38سالہ کلب علی خان ولد نواب علی خان ساکنہ بریلی اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔

پلوامہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ 3 non local Labourers die in Kakapora Pulwamaدریں اثناء، انیٹ بھٹہ کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ فوت ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انکے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر: غیر مقامی مزدور ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.