ETV Bharat / state

ترال: سڑک حادثے میں دو افراد زخمی

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 10:42 PM IST

اطلاعات کے مطابق ترال نوڈل سڑک پر عیدگاہ کے نزدیک ایک آئی ٹوینٹی اور ایک ٹرک کے درمیان ٹکر ہونے سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی شخص کی شناخت غلام محی الدین اور گلزار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ترال: سڑک حادثے میں دو افراد زخمی
ترال: سڑک حادثے میں دو افراد زخمی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ترال میں عیدگاہ کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترال نودل سڑک پر عیدگاہ کے نزدیک ایک آئی ٹوینٹی اور ایک ٹرک کے درمیان ٹکر ہونے سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی شخص کی شناخت غلام محی الدین اور گلزار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

اس معاملے پر ایس ایچ او ترال عبدالرحمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے معاملہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.