ETV Bharat / state

پلوامہ میں ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کی عملی تربیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 6:53 PM IST

محکمہ ٹرانسپورٹ پلوامہ اور ایس ڈی آر ایف نے پلوامہ میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والے افراد کے لیے روڈ سیفٹی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، علاوہ ازیں ٹریفک قوانین، سرکاری اسکیموں کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی۔

پلوامہ میں ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کی عملی تربیت
پلوامہ میں ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کی عملی تربیت

پلوامہ (جموں کشمیر) : محکمہ ٹرانسپورٹ پلوامہ نے جمعرات کو ضلع کے ٹرائل گراؤنڈ، چندگام میں ایس ڈی آر ایف ٹیم کے اشتراک سے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والے افراد کے لئے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے افسران نے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والوں سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی تلقین کی۔

افسران نے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والوں سے مقررہ رفتار کی حد میں ہی گاڑی چلانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈرائیونگ کے دوران پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ حاضرین کو ڈرائیورنگ کے دوران سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننے پر بھی زور دیا گیا اور بتایا گیا کہ وضع کیے گئے قوانین نہ صرف ڈرائیوروں پر راہگیروں کی حفاظت کے لیے ہی وضع کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: رامبن: بیداری پروگرام کے دوران ڈرائیوروں کا طبی معائنہ

ایس ڈی آر ایف کے انسپکٹر غلام نبی نے حادثات کے وقت زخمیوں، متاثرین کو بنیادی مدد فراہم کرنے کی تربیت دی۔ ایس ڈی آر ایف نے مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے ایک عملی مظاہرہ بھی کیا۔ تربیتی سیشن کے اختتام پر اے آر ٹی او، بشارت محمود نے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والے افراد سے خطاب کیا اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے حادثات کے وقت اس عملی پروگرام کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.