ETV Bharat / state

Tral ADC on Baisakhi & Shabi e Qadr شب قدر اور بیساکھی کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے، اے ڈی سی ترال

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 6:35 PM IST

ترال کے اے ڈی سی ساجد یحییٰ نقاش نے کہا کہ شب قدر، عید الفطر اور بیساکھی تہوار کے لیے انتظامیہ لوگوں کے لیے تمام تر ضروریات کی چیزیں بہم رکھی گی۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے چیکنگ اسکارڈز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

ترال اے ڈی سی ساجد یحییٰ نقاش
ترال اے ڈی سی ساجد یحییٰ نقاش

شب قدر اور بیساکھی کیلئے موزوں اقدامات کیے جائیں گے ، اے ڈی سی ترال

ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے ساتھ ساتھ دیہات میں شب قدر اور بیساکھی کے مد نظر ضروری انتظامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے نہ صرف مذہبی مقامات کی صفائی ستھرائی عمل میں لائی گئی ہے بلکہ بازاروں میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے بھی خصوصی چیکنگ اسکارڈ ترتیب دیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے آج ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ ترال علاقے میں سکھ برادری کی ایک بڑی تعداد بھی آباد ہیں اور بیساکھی کا تہوار وہ جوش وخروش کے ساتھ مناتے ہیں جبکہ شب قدر کو احسن ڈھنگ سے منانے کے لیے سرکاری سطح پر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے چیکنگ اسکارڈز کو متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایام متبرک کے دوران بجلی، پانی اور دیگر سہولیات کو دستیاب کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات دئے گیے ہیں، تاکہ عوام کو کسی بھی طرح کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر اور بیساکھی کے موقعے پر لوگوں کے لیے وافر مقدار میں ضرری ایشاء کی چیزیں بہم رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ ترال میں گزشتہ دنوں اے ڈی سی شبیر احمد رینہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ساجد یحییٰ نقاش کو تعینات کیا ہے

مزید پڑھیں:Review Meeting In Tral نئے اے ڈی سی نے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.