ETV Bharat / state

Pampore saffron Festival پانپور میں زعفران میلہ

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 4:10 PM IST

پانپور میں زعفران میلہ
پانپور میں زعفران میلہ

محکمہ سیاحت کی جانب سے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں ’’زعفران میلہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ Saffron Festival in pampore

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں محکمہ سیاحت کی جانب سے ایک روزہ زعفران میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ زعفران میلہ میں ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوہدری، ناظم سیاحت فضل الحسیب، ناظم زراعت محمد اقبال چودھری، متعلقہ محکمہ جات کے دیگر افسران اور کسانوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔ Saffron Festival in Saffron Town Pampore

پانپور میں زعفران میلہ

پروگرام کا افتتاح ڈویژنل کمشنر نے زعفران کے پھولوں کی چنائی کر کیا جس میں افسران اور اہلکاروں کے علاوہ اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے دوران اسکولی بچوں میں پینٹنگ کا مقابلہ بھی کرایا گیا تاکہ بچے زعفرانی پھولوں کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ ہو سکیں۔ پروگرام میں شرکاء کے لیے ایک میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ Tourism Department Organised Saffron Festival

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا کہ ’’انتظامیہ زعفران کی صنعت کو فروغ دینے اور زعفران کی کاشت وابستہ کسانوں کی آمدن میں اضافے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ زعفران کی صنعت کو فروغ دینے اور اس صنعت کو آگے لے جانے کے لیے ایسے پروگرام منعقد کرتی رہے گی تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس صنعت کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ’’آج پانپور میں زعفران میلہ منانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس صنعت کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ مستقبل میں یہ صنعت ترقی کرے۔ پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ناظم سیاحت فضل الحسیب سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: Saffron Of Kashmir زعفران کی خوشبو سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے

مقامی باشنوں نے محکمہ سیاحت کی جانب سے اٹھائے جا رہے اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔ ادھر، محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ پانپور قصبہ میں زعفران میلہ منعقد کرنے سے یہاں سیاحت سمیت زعفران کی کاشت سے جڑے کسانوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.