ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Pulwama: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : May 9, 2022, 5:07 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے منشیات برآمد Drug Peddler Arrested in Pulwama کرنے کا دعویٰ کیا۔

1
1

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں گورنمنٹ گرلز اسکنڈری اسکول کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹہاب علاقے میں قائم کیے گئے ناکے کے دوران پولیس پارٹی نے ایک نجی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK13B-5184 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے کوڈین کی 05 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ان بوتلوں کو ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔ Drug Peddler Arrested in Pulwama

پلوامہ پولیس کے مطابق کوڈین کی بوتلوں کو ضبط کر کے ملزم (ڈرائیور) کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ Pulwama Police arrests drug peddler پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت سلمان احمد میر ولد محمد عبداللہ ساکن ٹنگہار، پلوامہ کے طور پر کی ہے۔ پلوامہ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 119/22 U/S 8/22 PS پلوامہ پولیس اسٹیشن میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی۔ Kashmir Drug Menace پولیس نے عوام سے منشیات کے کاروبار سے متعلق کسی بھی جانکاری کو فوری طور حکام تک پہنچانے کی بات کہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث کسی بھی شخص کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.