ETV Bharat / state

Beneficiaries Deprived of PMAY Scheme پلوامہ کا غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا سے محرم

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 4:18 PM IST

Updated : Aug 10, 2023, 6:23 PM IST

وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ نے سنہ 2022 تک ملک کے تمام مستحقین کو پکا مکان فراہم کرانے کا ہدف طے کیا ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا سب کے لیے ایک گھر کا تصور پیش کرتی ہے۔ تاہم آج بھی ملک میں سینکڑوں ایسے علاقے ہیں جہاں غریب طبقہ کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

pulwama-family-waits-for-pmay-scheme-from-last-seven-years
پلوامہ کا غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا سے محرم

پلوامہ کا غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا سے محرم

پلوامہ: پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت جہاں غریب لوگوں کو سرکار کی جانب سے پکا مکان بنانے کے لیے مالی امداد دی جاتی ہے۔ تاہم آج بھی کچھ لوگ ایسے بھی ہے جو اس مالی امداد سے محروم ہیں۔

ضلع پلوامہ کے دربگام پائن علاقے کے منظور احمد کے مطابق وہ آج بھی اس اسکیم کے انتظار میں ہے کہ کب اسے سرکار کی جانب سے مالی امداد ملے اور وہ مکان بنا سکے۔منظور احمد پیشے سے مزدور ہے، نے سال 2016 میں پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت درخواست جمع کرائی تھی وہیں 7 برس گزارنے کے بعد امسال ان کا نمبر آیا تھا تاہم بعد میں فہرست سے ان کے نام کو ہٹا دیا گیا ہے۔
منظور احمد اپنے چار چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ اپنے زندگی ایک عرضی ٹین شیڈ میں گزار رہا ہے وہ کڑی دھوپ یا ٹھٹھرتی سردی کے دوران اپنے بچوں کے ساتھ اس ٹین شیڈ میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی زمین ہے اور نہ ہی وہ اس قابل ہے کہ وہ اپنے لیے ایک پکا مکان تعمیر کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے ایام کے دوران اس ٹین شیڈ میں دن اور راتیں گزارنا ہمارے لیے جہنم سے کم نہیں ہے جبکہ ٹھٹھرتی سردیوں کے دوران ہمارا حال ایسا ہی ہوتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے باتر کرتے ہوئے منظور احمد نے بتایا کہ سال 2016 میں نے پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت درخواست دیں تھی تاکہ انہیں سرکار کی جانب سے مالی امداد ملے اور وہ ایک پکا مکان تعمیر کر سکے۔درخواست دینے کے بعد امسال نمبر آیا تھا، لیکن بعد میں میرے نام کو فہرست سے کسی بنا پر ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمکہ دیہی ترقی کے افسران نے کئی بار میرے گھر آکر معینہ کیا ہے، پھر بھی میرا نام کاٹ دیا گیا ہیں۔انہوں نے اے سی ڈی پلوامہ بی ڈی او شادی مرگ سے اپیل کی کہ وہ ایک بار ان کے گھر آکر دورہ کرے اور دیکھے کہ کیا وہ واقعی اس اسکیم کے مستحق ہے یا نہیں۔
وہیں منظور احمد کی بڑی بیٹی نے انتظامیہ سے انہیں پردھان منتری اسکم کے تحت گھر دینے کی اپیل کی تاکہ وہ وہ اپنی زندگی آرام سے وہاں گزار سکے۔

مزید پڑھیں: Beneficiaries Deprived of PMAY Scheme: پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے مستحقین محروم


منظور احمد کے ایک پڑوسی نے بتایا کہ واقعی منظور احمد پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کا مستحق ہے جبکہ اس کا کوئی سہارا نہیں ہے انہوں نے بھی سرکار سے اپیل کی کہ وہ ان کی مالی امداد کریں تاکہ یہ بھی پکا مکان بناسکے۔

جب یہ معاملہ ای ٹی وی بھارت نے اے ڈی پلوامہ ڈاکٹر سعید فرحت کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ کی جانچ کرے گئے تاکہ مستحقین کو انصاف ملے گا۔

Last Updated : Aug 10, 2023, 6:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.