ETV Bharat / state

Cycle Race in Pulwama پلوامہ میں سائیکل ریس کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 2:26 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر پولیس نے آج ضلع پلوامہ میں سائیکل ریس کا اہتمام کیا۔ Police Organise cycle race in Pulwama

سائیکل ریس

پلوامہ: جموں و کشمیر پولیس نے آج ضلع پلوامہ کے بونرا علاقے سے کوئیل کراسنگ تک سوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک سائیکل ریس کا انعقاد کیا جس میں تقریباً 30 طلبا نے شرکت کی۔ پلوامہ پولیس نے اس ریس کو دو الگ الگ زمروں میں کروایا جس میں چھوٹے بچوں کی ایک کلو میٹر کی ریس بونرا علاقے سے ٹہاب کراسنگ تک کرائی۔ وہیں بڑے طلبا کی سائیکل ریس دو کلو میٹر کی تھی جو کوئیل کراسنگ تک کروائی گئی۔ اس ریس میں ضلع پلوامہ کے مختلف سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں پولیس افسران نے سبھی بچوں سے خطاب کیا اور انہیں ریس میں حصہ لینے اور احتیاط برتنے کے حوالے سے جانکاری دی جب کہ بچوں کے لیے جگہ جگہ پولیس افسران کو تعنیات کیا گیا تھا تاکہ بچے صحیح سلامت ریس میں حصہ لے سکیں۔ اس موقعے پر میڈیکل ٹیم بھی ریس کے ہمراہ موجود تھی تاکہ ان بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی کے احکامات پر یہ سائیکل ریس کرائی گئی جسے ڈی ایس پی آپریشن شہباز کبیر متو نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایچ او پلوامہ ،ڈی او نیوہ اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ جبکہ اختتامی تقریب میں اے ایس پی پلوامہ تنویر حسین اور ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ نے کہا کہ بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ تندرست رہے بچوں میں ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لئے کھیل کود ضروری ہے وہیں یہ منشیات سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ایک مقام پر کھیل کود میں حصہ لے تاکہ میں آگے جاکر جموں و کشمیر کی ملکی سطح پر نمائندگی کرے۔ انہوں نے سائیکل ریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اسی طرح کی کارکردگی کا آگے بھی مظاہرہ کریں گے۔جبکہ باقی بچہ بھی اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں لیکن انہیں کافی محنت کرنی پڑی گئی۔

سائیکل ریس میں حصہ لینے والے بچوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام آگے بھی منعقد ہونا چاہیے تاکہ ہمیں پھر سے موقع ملے انہوں نے اس ریس کا مقابلہ انعقاد کرنے پر پلوامہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی آپریشن شہباز کبیر متو نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس سوک ایکشن پروگرام کے تحت محتلف پرگرام کا انعقاد کررہی ہے اس ضمن میں آج ہم نے سائیکل ریس کا انقعاد کیا تھا جس میں 30 کے قریب بچوں نے شرکت کی جس میں ایک لڑکی بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کو کھیل کود کی جانب راغب کیا جائے تاکہ وہ صحت مند رہے اور منشیات کی لت سے بھی دور رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پرگرام آگے بھی منعقد کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.