ETV Bharat / state

PDP raising Day: فوجی اہلکار کا اغوا، سیکورٹی پر سوالیہ نشان، محبوب بیگ

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 4:54 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھی 24 ویں یوم تاسیس کی نسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

فوجی اہلکار کا اغوا، سیکورٹی پر سوالیہ نشان، محبوب بیگ
فوجی اہلکار کا اغوا، سیکورٹی پر سوالیہ نشان، محبوب بیگ

فوجی اہلکار کا اغوا، سیکورٹی پر سوالیہ نشان، محبوب بیگ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : پی ڈی پی کے 24ویں یوم تاسیس کے موقع پر جموں و کشمیر کے مختلف مقامات کی طرح جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پلوامہ ضلع کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ تقریب میں پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری محبوب بیگ، سابق وزیر ظہور احمد میر، یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران و کارکنان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکریٹری محبوب بیگ نے کہا کہ ’’پی ڈی پی نے ایک متبادل فراہم کر کے ریاست میں دہائیوں سے جاری ایک ہی پارٹی کی اجارہ داری کو ختم کیا ہے جو حقیقی جمہوریت کا نچوڑ ہے۔ انہوں نے کہا: ’’مرحوم مفتی محمد سعید نے لوگوں کو پی ڈی پی کی شکل میں ایک متبادل فراہم کیا جس نے یہاں ایک نئے سیاسی ماحول کا آغاز کیا ہے۔‘‘ بیگ کے مطابق پی ڈی پی نے گزشتہ 24 برسوں کے دوران اپنے اصلی موقف سے انحراف نہیں کیا ہے۔ چاہے انہوں نے کانگریس یا پھر بی جے پی کے ساتھ ہی اتحاد کیوں نہ کیا۔ ’’پارٹی کا موقف ایک ہی رہا اور پی ڈی پی نے کسی بھی حالت میں اپنے عزم اور پالیسیوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔‘‘

جنرل سیکریٹری نے مرحوم مفتی سعید کو ایک قداور رہنما قرار دیتے ہوئے انکے ’’ہیلنگ ٹچ‘‘ سمیت سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ’’انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت‘‘ وِژن کی سراہنا کرتے ہوئے دونوں مرحومین کے مشن کی آبیاری کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے خطاب کے دوران پی ڈی پی کارکنوں سے کہا کہ وہ ’’متحد رہیں اور ریاست کے امن اور ترقی کے لئے کام کریں۔‘‘

مزید پڑھیں: Pdp Foundation Day: پی ڈی پی مسئلہ کشمیر کا حل بننا چاہتی ہے نہ کہ رکاوٹ، محبوبہ مفتی

میڈیا نمائندں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بیگ نے کہا ’’نیا کشمیر میں جی 20 کی میٹنگ منعقد کی گئی، محرم الحرام کا جلوس برآمد کرنے کی اجازت دی گئی کو کہ خوش آئند اقدام ہے لیکن ایک فوجی جوان کا اغوا کیا جا رہا ہے جو حکام کے امن کے دعووں کی قلعی کھول دیتا ہے۔‘‘ بیگ نے طنزیہ انداز میں کہا: ’’ اب ہم اس کو کیا سمجھیں اور وہ (حکومت) کس امن کی بات کرتے ہیں؟‘‘ دریں اثناء، جلسے سے پارٹی دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.