ETV Bharat / state

South Kashmir’s NEET Topper: نیٹ ٹاپر عبد الباسط نے طلبہ کو دیا مشورہ

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 3:21 PM IST

Updated : Jun 14, 2023, 4:56 PM IST

نیٹ امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبد الباسط نے ملکی سطح پر 113 ویں رینک حاصل کی ہے۔NEET Topper From Pulwama Abdul Basit

a
a

نیٖٹ ٹاپر عبد الباسط نے طلبہ کو کیا مشورہ دیا

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ملکی سطح پر منعقد ہونے والے امتحان نیٖٹ(NEET) 2023 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے عبد الباسط نامی نوجوان نے جموں وکشمیر سطح پر پہلی پوزیشن جبکہ ملکی سطح پر 113 ویں رینک حاصل کی ہے۔ عبد الباسط ضلع پلوامہ کے چیوہ کلان سے تعلق رکھتے ہیں۔ قبل ازیں ضلع پلوامہ سے ہی تعلق رکھنے والے باسط بلال نے سنہ 2020میں ملکی سطح نیٖٹ امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کیے تھے۔

باسط نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ وہ گزشتہ چار برسوں سے نیٹ کی تیاری کر رہے تھے۔ باسط نے کہا: ’’محنت اور لگن سے انسان کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے، اگر آپ زندگی میں کوئی ایک ٹارگیٹ مقرر کرتے ہیں تو اسے حاصل کرنے کے لیے خوب محنت بھی کرتے ہیں تو کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔‘‘ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا: ’’نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے مقابلے کے لئے محنت کریں اور سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرکے تعلیم حاصل کر سکتے ہے اور کسی بھی امتحان میں شرکر کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پر کسی بھی مسابقہ جاتی مواد میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے وافر مقدار میں مواد موجود ہے تاہم طلبہ کو بہتر مواد ڈھونڈ نکالنے اور صرف محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2022 میں جموں و کشمیر سے UG NEET کوالیفائی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال تقریباً 10 فیصد زیادہ طلبہ نے نیٖٹ امتحان کوالیفائی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: NEET or JEE Scholarship Exam زیڈ پلس اکیڈمی کی جانب سے جے ای ای اور نیٹ کے لئے اسکالرشپ

نیٹ-2021 میں جموں وکشمیر سے صرف 42.59 فیصد طلباء نے امتحانات کوالیفائی کیا تھا، تاہم اس سال 52 فیصد سے زیادہ طلبہ امتحانات کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے مشتہر کیے جانے والے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں جموں و کشمیر سے کل 38,140 طلباء نے رجسٹریشن کروائی تھی اور ان میں سے 36,374 نے امتحان دیا تھا اور 20,005 نے کوالیفائی کیا تھا۔ اسی طرح 2021 میں جموں و کشمیر سے کل 34،615 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے 31،479 نے شرکت کی اور 14،743 نے کوالیفائی کیا۔

Last Updated : Jun 14, 2023, 4:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.