ETV Bharat / state

My Town My Pride Programe ترال میں میرا قصبہ میری شان کے تحت پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 7:41 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ پروگرام کے تحت آج جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ان پروگرامز کا مقصد عوام میں سرکاری اسکمیوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان سے استفادہ کرنا ہے۔MY Town My Pride Programme

ترال: مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ پروگرام کے حوالے سے آج وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ترال ٹاؤن میں بھی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جموں و کشمیر حکومت کے ایک اعلی عہدیدار ڈاکٹر فردوس احمد گری جو کہ بی پی ای ای کے سکریٹری ہیں، پروگرام میں بطورِ مہمان خصوصی پروگرام میں شامل رہے جبکہ اس موقع پر اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ اور صدر ایم سی ترال منظور خان کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے ملازمین ،طلبہ ،اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔MY Town My Pride Programe in Tral

ترال میں میرا قصبہ میری شان کے حوالے سے پروگرام کا اہتمام

پروگرام میں ترال کے معزز شہریوں فاروق ترالی، مولانا محمد یاسین اور محمد اقبال ریگو نے ترال قصبے کو درپیش
مسائل کا خاکہ پیش کیا۔ صدر ایم سی ترال منطور خان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا انہوں نے عوام کی جانب سے پروگرام میں بڑے پیمانے پر شرکت کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں مختلف فنکاروں نے کشمیری موسیقی کے تار چھیڑ کر ماحول کو پرکشش بنا دیا جبکہ سکولی طلبہ نے بھی موسیقی، بانگڑا اور ڈرامے پیش کر کے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن کو بعد ازاں انعام واکرام سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: My Town My Pride Programme ترال میں انتظامیہ کی طرف سے شجرکاری مہم کا اہتمام

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیٹنگ آفیسر ڈاکٹر فردوس گری نے بتایا کہ ان پروگرامز کا مقصد یہ ہے کہ اس بات کاجائزہ لیا جائے کہ کیا واقعی سرکاری پروگرامز کا فائده عوام کو مل رہا ہے کہ نہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.