ETV Bharat / state

CRPF Organised Medical Camp: سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں طبی کیمپ

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 3:45 PM IST

سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں طبی کیمپ منعقد
سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں طبی کیمپ منعقد

ضلع پلوامہ کے ستھرگنڈ، کاکاپورہ میں سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی جانب سے منعقد کیے گئے طبی کیمپ میں مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم CRPF Organised Medical Camp in Pulwama کی گئیں۔

سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی جانب سے ضلع پلوامہ کے ستھرگنڈ کاکاپورہ علاقے کے گورنمنٹ مڈل سکول میں طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ طبی کیمپ میں کاکاپورہ سمیت ملحقہ علاقوں سے آئے درجنوں مریضوں کو مفت معائنہ کیا گیا۔ طبی کیمپ کے دوران معالجین نے نہ صرف مریضوں کی تشخیص کی بلکہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ CRPF Organised Medical Camp in Pulwama

سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں طبی کیمپ منعقد

مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں ہر مریض کا بہتر ڈھنگ سے علاج کیا گیا جب کہ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ انہوں نے سی آر پی ایف کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے غریبوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔ مقامی باشندوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

سی آر پی ایف کی 183بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر آر ڈی جینی انال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے اس سے قبل بھی کئی علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو راحت پہنچانے کی غرض سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ کاکاپورہ میں منعقد کیے گئے طبی کیمپ میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام اور سی آر پی آیف کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔‘‘ Medicine Distributed Free During Medical camp at Pulwama

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.