ETV Bharat / state

Market Checking In Tral عوامی شکایات کے بعد ترال میں مارکیٹ چیکنگ میں تیزی

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 4:14 PM IST

محکمہ امور صارفین نے محکمہ مال اور پولیس نے آج ترال کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی۔ اس دوران کئی دکاندروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

market-checking-speed-up-by-authorities-in-tral
عوامی شکایات کے بعد ترال میں مارکیٹ چیکنگ میں تیزی

عوامی شکایات کے بعد ترال میں مارکیٹ چیکنگ میں تیزی

ترال: عوامی شکایات موصول ہونے کے بعد ترال میں انتظامیہ نے مارکیٹ چیکنگ میں تیزی لاتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے افراد کو متنبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کے متبرک ایام میں گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کو لگام کسنے کے لیے ترال قصبے میں آج محکمہ خوراک نے محکمہ مال پولیس اور میونسپلٹی کے باہمی اشتراک سے مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔

اس دوران ترال بالا، بس اسٹینڈ ترال اور دیگر مقامات میں قصابوں، دکانداروں سبزی اور مرغ فروشوں کی چیکنگ کی گئی اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی کہ سرکاری نرخوں پر ہی اشیاء خوردونوش فروخت کی جائے۔اس دوران خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان سے جرمانہ وصول لیا گیا۔ مارکیٹ چیکنگ میں ایس ایچ او ترال عبدالرحمن بھی موجود رہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ امور صارفین کے ایک عہدیدار مشتاق احمد نے بتایا کہ مارکیٹ چیکنگ کا یہ سلسلہ ڈائریکٹر فوڈ اور اے ڈی سی ترال کی ہدایات پر شروع کیا گیا ،تاکہ بازار میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان متبرک ایام میں چونکہ کجھور بڑی مقدار میں فروخت کیے جارہے ہے، اس لیے کجھور کی قیمتوں میں اچھال درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Ramadan Inflation گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سرکاری مشتہر شدہ ریٹوں پر ہی اشیاء ضروریہ خریدیں اور اس کے علاوہ انہوں نے ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شکایات ملنے پر محکمہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.