ETV Bharat / state

Farooq Abdullah on Karnataka Election کرناٹک میں محبت کی جیت ہوئی ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

author img

By

Published : May 14, 2023, 7:14 PM IST

پلوامہ میں ایک نجی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے نیشنل کانفرنس کے سرپرست و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کرناٹک میں محبت کی جیت ہوئے ہے۔

کرناٹک میں محبت کی جیت ہوئی ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
کرناٹک میں محبت کی جیت ہوئی ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کرناٹک میں محبت کی جیت ہوئی ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

پلوامہ: نیشنل کانفرنس کے سرپرست و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج ضلع پلوامہ کے اندر گاؤں میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال، ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، نیشنل کانفرنس پلوامہ کے ضلع صدر غلام محیددین میر نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بات کرتے ہوئے کہا کرناٹک اسمبلی انتخابات نے ثابت کردیا کے وطن مذاہب کی لڑائی نہیں چاہتا اور یہ جیت محبوت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے محبت تھی اور ایک طرف سے دباؤ تھا۔ مجھے امید ہے کے بھارت کے لوگ اب مزہب کی لڑائی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں بھی آج نہیں تو کل انتخابات ہوں گے اور امید ہے کہ جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائے گا۔ انہوں کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کا مقصد تھا سبھی مذاہب کو ملانا۔ انہوں نے جی 20 پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور جلدی ہی اس کی میٹنگ کشمیر میں ہونے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے تو سیاح یہاں کس طرح آئیں گے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ گو انڈیا کی ملی امدد کریں تاکہ یہاں پر آنے والے سیاحوں کو آسانی ہو۔ وہیں اس موقع پر محمد ایوب نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls 2023 کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکان کھل گئی: راہل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.