ETV Bharat / state

Rumshi Nala Bridge رومشی نالہ پُل کب تعمیر ہوگا ؟

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 1:14 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ضلع پلوامہ کے وورباغ، بڈی باغ پر برسوں قبل پل کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جس کا آج تک کام شروع نہیں ہوا ہے۔ پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رومشی نالہ پُل کب تعمیر ہوگا۔۔؟

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وورباغ اور بڈی باغ کے درمیان رومشی نالہ پر پُل آج تک تعمیر نہیں ہوا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محمکہ دیہی ترقی نے پُل کو تعمیر کرنے کے لئے دس لاکھ روپے واگزار کیے تاہم اس پُل پر ابھی تک کام شروع نہیں ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محمکہ سے یقین دہانی کے سوا کچھ نہیں مل رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق محمکہ کے افسران نے کہا تھا کہ گزشتہ ماہ اس پل کا کام شروع کردیا جائے گا تاہم اب رواں ماہ بھی گزرنے لگا ہے لیکن ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ پلوامہ کے وورباغ اور بڈی باغ کاکاپورہ علاقے میں رومشی نالہ پر ایک پُل تعمیر کرنے کے لیے کئی سال قبل پی ڈی پی کانگریس والی متحدہ سرکار نے اس پُل کا سنگ بنیاد رکھا تھا تاہم کئی سال گزارنے کے باوجود بھی اس پُل کا تعمیری کام شروع نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس رومشی نالہ پر اگرچہ ایک عارضی پُل بنایا گیا ہے لیکن اس سے گزرتے ہوئے کئی لوگ نیچے گرکر ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ پُل کئی علاقوں کو ملاتا ہے تاہم آج تک اس پر کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وورباغ علاقہ ایک سیلابی علاقے ہے اور سیلاب کے دوران یہ پورا علاقہ ڈوب جاتا ہے اور یہ علاقہ چاروں طرف سے پانی سے بھر جاتا ہے اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کو سیلاب سے بچنے کے لئے یہ پُل ہی کام آتا ہے کیونکہ کہ بڈی باغ علاقہ کو سیلاب اپنی لپیٹ میں نہیں لیتا یہاں کے لوگ پل سے ہوتے ہوئے وہاں چلے جاتے ہیں اسی لیے اس پُل کو تعمیر کرنا بہت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کہا کہ اس پُل سے دو افراد گرکر ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ایک کلوميٹر کی دوری سے ان کی لاشوں کو نکالا گیا۔ انہوں نے کہا ہم نے کئی بار اس پُل کے مسئلہ کو لے کر انتظامیہ کے پاس گئے لیکن ہماری بات نہیں سنی جاتی۔ انہوں نے کہا پچھلے 15 سالوں سے ہم مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اس پُل پر کئی حادثات بھی پیش آئے انہوں نے کہا کہ 15 سال قبل ان کو کہا گیا کہ اس پُل کو تعمیر کیا جائے گا لیکن آج تک اسے تعمیر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم محمکہ دیہی ترقی کے دفتر میں اس معاملے کو لے کر جاتے ہیں تو وہاں ہمیں یقین دہانی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس پُل کا تعمیری کام جلد از جلد شروع کریں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.