ETV Bharat / state

Fruit Mandi in Tral: نودل، ترال میں فروٹ منڈی پر کام جلد شروع ہوگا، اے ڈی سی

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 12:34 PM IST

وادی کشمیر میں ہارٹیکلچر کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے اور حکومتی سطح پر بھی فروٹ گروورس کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ Kashmir Horticulture

نودل، ترال میں فروٹ منڈی پر کام جلد شروع ہوگا، اے ڈی سی
نودل، ترال میں فروٹ منڈی پر کام جلد شروع ہوگا، اے ڈی سی

نودل، ترال میں فروٹ منڈی پر کام جلد شروع ہوگا، اے ڈی سی

پلوامہ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں گذشتہ چند برسوں کے دوران ہارٹیکلچر سیکٹر کو کافی فروغ ملا ہے اور اس کے لیے علاقے میں ایک فروٹ منڈی کا قیام لازمی امر تھا تاہم سرکاری سطح پر اعلان کے باوجود اس حوالے سے اب تک کوئی بھی پیش رفت نہیں نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اب مقامی نوجوان ذاتی سطح پر از خود فروٹ منڈی کا قیام عمل میں لانے کی گزارش کر رہے ہیں اور انہوں نے اس بارے میں اقدام بھی شروع کر دیے ہیں۔

کئی برس قبل نودل، ترال میں فروٹ منڈی تعمیر کرنے کے لیے اراضی کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم تاحال منڈی پر کام شروع نہیں ہوا۔ اس دوران عوامی اصرر کے بعد اے ڈی سی ترال، ساجد نقاش، نے ڈسٹرکٹ ہارٹیکلچر آفسیر کے ہمراہ نودل، ترال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران افسران نے علاقے میں بننے والی فروٹ منڈی کے بارے میں مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعے پر لوگوں نے افسران سے گزارش کی کہ وہ علاقے میں منڈی پر جلد سے جلد کام شروع کریں کیونکہ علاقے میں ہارٹیکلچر سیکٹر کا دائرہ کافی بڑھ گیا ہے اور سرکاری سطح پر منڈی کی شروعات ناگزیر بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں: Fruit Mandi Sopore سوپور پھل منڈی رواں سیزن کیلئے کھول دی گئی

اے ڈی سی ترال نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے فروٹ منڈی کے لئے وقف کی گئی اراضی کا جائزہ لیا اور مقامی فروٹ گرورس کے ساتھ اس حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پروجیکٹ پر جلدی کام عمل میں لایا جائے گا جس سے یہاں کے سیب کاشتکاروں کے لئے کافی آسانی ہوگی۔ اے ڈی سی نے دعویٰ کیا کہ فروٹ منڈی امسال ہی کاروبار کے لئے کھول دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.