ETV Bharat / state

Union MoS Visits Pampore مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ کا دورہ پانپور

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 6:00 PM IST

مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ کا دورہ پانپور
مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ کا دورہ پانپور

مرکزی سرکار کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ نے ضلع پلوامہ کے دورہ کے دوران سریکلچر ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر گالندر اور انٹرنیشنل زعفران سپائس پارک دسو کا دورہ کیا۔ Union MoS Bhanu Pratap Pampore Visit

پلوامہ: مرکزی وزیر مملکت برائے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز، بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور ایس ایس پی اونتی پورہ بھی موجود تھے۔ وزیر نے سریکلچر ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر گالندر پانپور کا دورہ کر کے وہاں کام کاج کا جائزہ لیا۔ Union MoS Bhanu Pratap JK Visit

مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ کا دورہ پانپور

وزیر مملکت نے سریکلچر ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر کے افسران کےساتھ ایک میٹنگ طلب کی جس میں انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ریشم کی صنعت کو مستحکم بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ریشم کی صنعت کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مرکزی سرکار ریشم سے وابستہ کسانوں کو مارکیٹنگ کے علاوہ دوسری سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی تاکہ ریشم کی صنعت کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اس صنعت سے وابستہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہو سکے۔

بھانو پرتاپ نے انٹرنیشنل زعفران سپائس پارک دسو، پانپور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورے کا مقصد جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا جائزہ لینا ہے۔ جبکہ مرکز کی جانب سے وضع کی گئی اسکیمز کا معائنہ کرنا بھی مقصود ہے۔

مزید پڑھیں: Union Ministers Kashmir Visit مرکزی وزراء کے دورے صرف سیر سپاٹے، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.