ETV Bharat / state

پلوامہ کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 5:30 PM IST

حکام نے ضلع پلوامہ کے وانپور اور ہنی پورہ علاقوں میں 5 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا ہے۔ ٹیلی کام سروسز کمپینوں کے مطابق پولیس کی جانب سے مذکوہ علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے۔internet service snapped in pulwama

internet-service-snapped-in-wanpora-area-of-pulwama
پلوامہ کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

پلوامہ:اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے وانپور اور ہنی پورہ علاقوں میں پچھلے کئی روز سے حکام نے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ضلع پلوامہ کے کچھ حصوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے کمپنیوں کے مطابق انہیں کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت ملی تھی کہ ضلع پلوامہ کے وانپور اور ہنی پورہ علاقوں میں موبائل خدمات کو معطل کیا جائے۔ ہدایت کے مطابق ملک دشمن عناصر کی طرف سے موبائل سروسز کے غلط استعمال کے امکان ہے جس سے امن امان میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو ان علاقوں کے تین کلومیٹر کے دائرے میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو 5 نومبر کی شام 7 بجے سے 8 نومبر کی شام 7 بجے تک معطل کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:


یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ وہی علاقے ہے جہاں پر کچھ روز پہلے ایک غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کا واقع پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں نے ایک غیر مقامی مزدور کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ بتادیں کہ یہ علاقے ضلع پلوامہ کا ایک آخری گاؤں ہے اور اس کی سرحدیں ضلع بڈگام سے ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.