ETV Bharat / state

Nc on Assembly Elections کشمیر میں اگر امن ہے تو انتخابات سے راہ فرار کیوں، شیخ رشید ترالی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 3:39 PM IST

جموں و کشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات سنہ 2014 میں منعقد ہوئے تھے۔ اس کے بعد جموں و کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی نے مخلوظ سرکار بنائی تاہم سنہ 2018 میں بی جے پی نے پی ڈی پی سے اپنی حمایت واپس لی جس کے بعد جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ کر دیا گیا۔

if-there-is-peace-in-kashmir-then-why-bjp-run-away-from-elections-nc-leader-sheikh-rasheed
شیخ رشید ترالی

کشمیر میں اگر امن ہے تو انتخابات سے راہ فرار کیوں، شیخ رشید ترالی

ترال (پلوامہ): عوامی حکومت کسی بھی طرح بیوروکریسی کا متبادل نہیں ہو سکتی ہے اور اس لیے مرکز کو جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے چاہیں۔ ان باتوں کا اظہار ترال سے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما شیخ رشید نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں کشمیر میں امن کی فضا لوٹ آئی ہے اور ہر طرف سکون ہے تو پھر انتخابات سے راہ فرار اختیار کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز کو یہاں انتخابات منعقد کرنے چاہیں، چاہیے بلدیات کے الیکشن ہوں یا اسمبلی کے کیونکہ عوامی مشکلات کا خاتمہ بہتر ڈھنگ سے عوامی حکومت میں ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد نے کشمیر کا رخ کیا ہے جس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے، تاہم الیکشن منعقد نہ کرنے سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ بی جے پی نے عوامی نبض کو ٹٹولا ہے اور انہیں یہ معلوم ہے کہ ان کے ایجنڈے کو لوگوں نے مسترد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

طویل صدر راج کے بیچ اسمبلی انتخابات پر ابہام برقرار

مشعال ملک کو عہدہ دینا پاکستان کا اندرونی معاملہ، ہمارا اس سے کیا لینا دینا، عمر عبداللہ


شیخ رشید نے دعوی کیا کہ اپنی یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے بی جے پی یہاں انتخابات سے ڈر محسوس کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات سنہ 2014 میں منعقد ہوئے تھے۔ اس کے بعد جموں و کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی نے مخلوظ سرکار بنائی تاہم سنہ 2018 میں بی جے پی نے پی ڈی پی سے اپنی حمایت واپس لی جس کے بعد جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.