ETV Bharat / state

Militant Arrested In Awantipora اونتی پورہ میں عسکریت پسند گرفتار، پولیس

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 5:09 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اونتی پورہ پولیس نے ایک ہفتہ قبل گھر سے لاپتہ نوجوان کو ایک پستول اور ایک میگزین سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے 29 ستمبر سے سرگرم ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اونتی پورہ: پولیس نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقہ میں حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر اونتی پورہ پولیس، 42 آر آر اور سی آر پی ایف 130 بٹالین نے چندریگام میں ایک خصوصی ناکا لگایا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو سکیورٹی فورسز نے پکڑا لیا جو مشکوک حالات میں گھوم رہا تھا۔

HM militant arrested, arms recovered says awantipora Police
فوٹو

سکیورٹی فروسز نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شخص کے قبضے سے پستول اور میگزین برآمد ہوئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص کی شناخت دانش محی الدین ولد غلام محی الدین گنائی ساکن ڈاڈسرہ اونتی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ابتدائی پوچھ گچھ پر گرفتار عسکریت پسند نے اعتراف کیا کہ وہ 29 ستمبر سے سرگرم ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہے۔

مزید پڑھیں:Youth From Tral Goes Missing جموں و کشمیر کے ترال سے نوجوان لاپتہ، لواحقین میں تشویش

پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 221/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کیا اور مزید تفتیش شروع کی۔

بتادیں کہ گزشتہ دنوں دانش کے والدین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر کے اپنے بیٹے سے گھر آنے کی اپیل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.