ETV Bharat / state

Guphkral Lacks Road Facilities گھپ کرال علاقے کی خستہ حال سڑک عوام کے لیے درد سر

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 4:23 PM IST

جنوبی کشمیر کے گھپ کرال، ترال علاقے کے باشندوں نے سڑکوں کی خستہ حالی کو لیکر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے فوری طور پر سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

گھپ کرال علاقے کی خستہ حال سڑک عوام کے لیے درد سر
گھپ کرال علاقے کی خستہ حال سڑک عوام کے لیے درد سر

گھپ کرال علاقے کی خستہ حال سڑک عوام کے لیے درد سر

سرینگر (جموں و کشمیر) : جہاں ایک جانب انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے وہیں ترال سب ضلع میں ایک چھوٹے مگر تاریخی گاؤں گھپ کرال میں خستہ حال سڑکیں عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہیں۔ مقامی باشندوں کے مطابق سڑکوں کی خسته حالی مقامی آبادی کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے کیونکہ بارش ہوتے ہی سڑک جھیل میں تبدیل ہو جاتی ہے جس کے سبب اسکولی بچے تکلیف دہ صورتحال سے گزر رہے ہیں کیونکہ سڑک پر چلنا کسی مصیبت سے کم نہیں ہے اور سڑک پر اس قدر کیچڑ جمع ہو جاتا ہے کہ آبادی کا گھروں سے باہر نکلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’جہاں ایک جانب حکومتی سطح پر تاریخی ورثے اور تاریخی مقامات کی حفاظت کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے وہیں گھپ کرال نامی یہ بستی، جو کہ تاریخ کشمیر کی پرانی بستی تصور کی جاتی ہے، میں رابطہ سڑک کی خسته حالی سرکاری دعووں کی قلعی کھول رہی ہے۔‘‘ گھپ کرال علاقے کے باشندوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالی کو لیکر انہوں نے کئی مرتبہ دیہی ترقی محکمہ کے افسران کی نوٹس میں لایا تاہم انہوں نے اس معاملے کو نظر انداز کیا۔ مقامی لوگوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر چہ ڈی ڈی سی ممبران کبھی کبھار اپنے حلقے کا دورہ کرتے ہیں لیکن یہ گاوں شاید انکی فہرست میں ہی نہیں ہے۔‘‘

مقامی آبادی نے ضلع ترقیاتی کمشنر، پلوامہ، سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ انکے گاؤں کی خستہ حال سڑک قابل آمد رفت بن سکے۔ اور لوگوں خاص کر طلبہ کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: Dilapidated Roads In Tral ترال لاڈی یار کی آبادی سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.