ETV Bharat / state

Damage to crops due to hailstorm ترال کے دیہی علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 10:16 AM IST

ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

ترال کے قرب و جوار کے علاقوں میں ہوئی زبردست ژالہ باری کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔اس ژالہ باری سے میوہ جات صنعت کو نقصان پہنچا ہے۔

ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

ترال: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے تحصیل آری پل کے کئی دیہات میں تباہ کن ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک رات گزر جانے کے باجود علاقے میں ژالہ باری زمین پر جمع تھی۔ اطلاعات کے مطابق سب ضلع ترال کے دور افتادہ علاقے نارستان،بنگہ ڈار،گترو،ہاکون ،حاجن ناڑ اور دیگر متعدد ملحقہ علاقوں میں جمعہ کو رات دیر گئے شدید ژالہ باری ہوئی۔مقامی لوگوں کے مطابق 15سے 20منٹ تک شدت کے ساتھ جاری رہی، جس کے نتیجے میں یہاں کھڑی فصلوں،میوہ باغات،کو نقصان پہنچا ہے۔

علاقے میں شدید ژالہ باری کی وجہ سے درختوں کی کے پتے زمین پر جمع ہوئے ۔شدید ژالہ باری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ژالہ باری کے سبب علاقہ میں برفباری جیسا منظر تھا ۔م

قامی لوگوں نے بتایا کہ انہیں علاقے میں اور کوئی روزگار نہیں صرف اخروٹ ہے۔ چند سال سے لوگوں نے یہاں سیب کے پودے لگائے تھے وہ بھی مکمل طور ختم ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ژالہ باری اور دیگر آفات سماوی کے دوران متعلقہ حکام تو دورہ کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود متاثرین کو امداد نہیں ملتی ہے جو کہ انتہائی مایوس کن امر ہے۔

اس دوران چیف ایگریکلچر افیسر پلوامہ محمد اقبال خان نے آج ماتحت عملے کے ہمراہ نارستان اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں ژالہ باری سے فصلوں کو ساٹھ فیصد نقصان پہنچا ہے اور انکی کوشش رہے گی متاثرین کو بھرپور معاوضہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:Hailstorm Hits Kupwara Villages: کپواڑہ میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

اس دوران سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ، ڈی ڈی سی ممبران ڈاکٹر ہربخش سنگھ، منظور گنائی، اپنی پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ جی ایم میر،، اور دیگر لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرین کیلئے امداد کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.