ETV Bharat / state

Free Medical camp ٹاؤن ہال ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 7:47 PM IST

سیوک ایشن پروگرام کے تحت ترال کے ٹاؤن ہال میں سی آر پی ایف کی 180 اور 130 بٹالین نے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں طبی جانچ کے علاوہ لوگوں میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کیے گئیں۔

free-medical-camp-organised-by-crpf-in-tral
ٹاؤن ہال ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ٹاؤن ہال ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ترال( پلوامہ):جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جمعرات کے روز سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی نے میگا میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ کیمپ میں سینکڑوں بیماروں کا علاج معالجہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف کے 180اور 130 بٹالین کی جانب سے مشرکہ طور پر جمعرات کے روز کشمیر ٹاؤن ہال ترال میں ایک مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور طبعی جانچ کرائی۔کیمپ میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کئی گئی۔مقامی لوگوں نے اس کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا، اور کہا علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اور اس لیے ایسے کیمپ منعقد کرانے سے یہاں کے عوام کو بڑی حد تک فائدہ ملےگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیں۔


اس حوالے سے مقامی شہریوں نے بتایا کہ ٹاؤن ہال ترال میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد ہونے سے عوام کی کثیر تعداد نے فائدہ اٹھایا ہیں۔

مزید پڑھیں: CRPF Organized Medical Camp سی آر پی ایف نے کیا طبی کیمپ کا انعقاد

وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمانڈنگ افسر 180 بٹالین ستیش کمار نے بتایا کہ سی آر پی ایف لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ، آگے بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپوں کا انعقاد عمل میں لائے گی۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف امن وامان کو برقرار رکھنے کے علاوہ سیوک ایکشن پروگرام منعقد کر رہی ہیں تاکہ عوام کے ساتھ مزید رابطہ بحال ہو اور عوام کی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا آج کے میڈیکل کیمپ میں خواتین ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں تاکہ خواتین کے امراض کا علاج معالجہ کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.