ETV Bharat / state

ترال: عسکریت پسندوں کے پانچ مبینہ معاون گرفتار

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 3:07 PM IST

ترال میں پانچ عسکری معاون گرفتار
ترال میں پانچ عسکری معاون گرفتار

ملزمین کی شناخت ترال میں گلشنِ پورہ کے رہنے والے جہانگیر احمد، اعجاز احمد پرے، توسیف احمد لون، سبزار احمد بٹ، قیصر احمد ڈار کے طور ہوئی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں پولیس نے عسکریت پسندوں کے پانچ مبینہ معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین پر علاقے میں پوسٹروں کے ذریعے عوام کو ڈرانے دھمکانے کا الزام تھا۔

اس سلسلے میں ترال کے ایس ڈی پی او ڈاکٹر اعجاز ملک نے میڈیا کو بتایا کہ بارہ جنوری کو ترال کے بٹہ گنڈ، سیر اور قرب و جوار کے دیہات میں عسکری تنظیموں کے پوسٹر چسپاں پائے گئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کا آغاز کیا اور بالآخر ملوث پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترال میں پانچ عسکری معاون گرفتار

گرفتار شدگان کی شناخت جہانگیر احمد، اعجاز احمد پرے، توسیف احمد لون، سبزار احمد بٹ، قیصر احمد ڈار ساکنان گلشنِ پورہ، ترال کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس ڈی پی او نے دعویٰ کیا کہ ان کے قبضہ سےایک لیپ ٹاپ، ایک پرنٹر اور دھمکی آمیز پوسٹر برآمد کیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کے گئے ملزمین سے تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.