ETV Bharat / state

Hasnain Masoodi On Various Issues اگر ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوئے تو ملکی سیاست تبدیل ہوگی، حسنین مسعودی

author img

By

Published : May 12, 2023, 3:57 PM IST

این سی کے ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کہا کہ کرناٹک کے انتخابی نتائج ملک کے سیاسی ماحول پر گہرے اثرات مرتب کریں گے اور ان نتائج کا 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے لیے بھی راہ ہموار ہوگئی۔ واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی الیکشن کے نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔

حسنین مسعودی
حسنین مسعودی

اگر ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوئے تو ملکی سیاست تبدیل ہوگی، حسنین مسعودی

ترال:نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرناٹک کے انتخابی نتائج ملک کے سیاسی ماحول پر گہرے اثرات مرتب کریں گے اور ان نتائج کا 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے لیے بھی راہ ہموار ہوگئی۔ موصوف آج جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں دورے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔


جسٹس حسنین مسعودی (ر) نے بتایا کہ پاکستان کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں اور ظاہر سی بات ہے کہ ہمسایہ ملک کے اثرات ضرور یہاں مرتب ہوں گے اور اس بارے ميں نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گزشتہ روز پارٹی کا موقف پیش کیا ہے۔بتادیں کہ فاروق عبداللہ نے گزشتہ روز شوپیاں میں ایک پارٹی میٹنگ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا مانگنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک آج کل ایک ایسے بحران سے گزر رہا ہے کہ معلوم ہی نہیں کہ یہ ملک بچے گا بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جتنا مضبوط ہوگا اتنا ہم سب ٹھیک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah on Pakistan فاروق عبداللہ نے پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی اپیل کی

کرناٹک میں ایگزٹ پولز پر بات کرتے ہوئے حسنین مسعودی نے بتایا کہ ہمیں کل تک انتخابی نتائج کا انتظار کرنا چاہیے تاکہ تصویر صاف ہو سکے البتہ جس طرح ایگزٹ پولز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے تو اسے یہ بات صاف دکھائی دے رہی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی وہاں نہیں جیت رہی ہے بلکہ کانگریس وہاں آگے ہے اور اگر ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوئے تو اس کے ملکی سیاست میں گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور اس طرح آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوئی۔ تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی ہے۔ کرناٹک اسمبلی الیکشن کے نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔ ریاست کے کچھ حصوں میں معمولی جھڑپوں کے علاوہ پولنگ پرامن طریقے سے ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست میں کُل 73.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ایگزت پولز میں اس بار بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ سروے میں کانگریس کو آگے دکھایا گیا ہے اور کچھ میں بی جے پی۔ Times Now-ETG ایگزٹ پولس نے کانگریس کو 113 اور بی جے پی کو 85 سیٹیں اور جے ڈی (ایس) کو 23 سیٹوں کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: Karnataka Exit Poll کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل، ایگزٹ پول میں کانگریس کو برتری

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب حسنین مسعودی نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک طرف یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ یہاں حالات نارمل ہے اور لوگ خوش ہیں تو ان سے پوچھا جا سکتا ہے کہ جب حالات نارمل ہیں تو پھر انتخابات میں تاخیر کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کی بات کی جاتی ہے تو پوچھا جا سکتا ہے کہ پھر ملک کی دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کیوں کر منعقد ہوتے ہیں اور وہاں بھاجپا پانی کی طرح پیسہ کیوں بہا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.