ETV Bharat / state

106th Mann Ki Baat program پلوامہ کے ریشپوا میں وزیراعظم نریندر مودی کے 106 ویں من کی بات پروگرام کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 8:16 PM IST

پلوامہ کے ریشپوا میں وزیراعظم نریندر مودی کے 106 ویں من کی بات پروگرام کا اہتمام
پلوامہ کے ریشپوا میں وزیراعظم نریندر مودی کے 106 ویں من کی بات پروگرام کا اہتمام

پلوامہ میں بی جے پی کی مقامی یونٹ کی جانب سے ریشپورا علاقے میں ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی صدارت پروگرام منعقد کیا گیا جس میں لوگوں نے وزیراعظم کے من کی بات پروگرام کو سنا۔ Event organized on occasion of PM Modi's 106th Mann Ki Baat program in Pulwama

پلوامہ کے ریشپوا میں وزیراعظم نریندر مودی کے 106 ویں من کی بات پروگرام کا اہتمام

پلوامہ: وزیراعظم نریندر مودی ہر ماہ کے آخری اتوار کو ملک بھر کے لوگوں سے براہ راست من کی بات پروگرام کے ذریعے اپنے من کی بات کرتے ہیں۔ وہی جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے متعدد علاقوں میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور مودی کے من کی بات سنی۔ پلوامہ میں بی جے پی کی مقامی یونٹ کی جانب سے ریشپورا علاقے میں ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی صدارت پروگرام منعقد کیا گیا جس میں لوگوں نے وزیراعظم کے من کی بات پروگرام کو سنا۔

تقریب میں پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ساتھ کارکنان نے بھی شرکت کی جنہوں نے مل کر من کی بات سنی۔ اس موقع پر حلقہ صدر پلوامہ راج محمد بھی موجود تھے جبکہ پروگرام کی سربراہی ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ نے کی۔ اس موقع پر حلقہ صدر پلوامہ راج محمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کا نعرہ ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس جس کا ایک ہی مقصد ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ باقی لوگوں کو بھارتی جنتا پارٹی کے ساتھ جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کئی نوجوانوں نے آج بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کے نعرے کامیاب ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Kickstarts Jan Samwad Campaign: بی جے پی نے شروع کی عوامی رابطہ مہم

اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام ملک کے وزیراعظم کو چاہتے ہیں اس لئے وہ من کی بات سننے کے لئے ان پروگراموں میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا بی جے پی زمینی سطح پر کافی کافی مضبوط ہے اور ہم ہر کسی انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک علاقے میں جاتے ہے تاکہ عوام کے مسائل کا ازالہ کیا جائے جبکہ اس سے قبل بی جے پی کا نام لینے سے بھی لوگوں ڈر رہے تھے۔ انہوں نے کہا پی ڈی پی ،نیشنل کانفرس اور کانگریس کا در اب یہاں ختم ہو گیا ہے۔ اور بی جے پی سبھی انتخابات کے لئے تیار ہے اور سبھی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.