ETV Bharat / state

Bhagat Amarnath Martyrdom Day: ڈوڈہ میں بھگت امرناتھ کے یوم شہات پر تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 5:20 PM IST

بھگت امرناتھ کے یوم شہات کے موقع پر تقریب منعقد
بھگت امرناتھ کے یوم شہات کے موقع پر تقریب منعقد

شہید بھگت امر ناتھ جی کے 53 ویں یوم شہادت کے موقعے پر ڈوڈہ کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران متفقہ طور پر کچھ قراردادیں منظور کی گئیں۔

بھگت امرناتھ کے یوم شہات کے موقع پر تقریب منعقد

ڈوڈہ (جموں و کشمیر): ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں راشٹریہ بودھ مہا سبھا (آر بی ایم) یونٹ ڈوڈہ کی جانب سے ’’شہید بھگت امر ناتھ جی کے 53ویں بلیدان دیوس‘‘ کے موقعے پر خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں پسماندہ طبقات، ذیلی ذاتوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے موقعے پر بھگت امرناتھ کی پسماندہ طبقات کے لیے کی گئی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران شردھانجلی سماروہ کا آغاز صبح 11 بجے ہوا جس میں حاضرین نے بھگت امر ناتھ کی تصویر کی گلباری کی۔ مہمانان خصوصی کے علاوہ کئی مقررین نے بھگت امر ناتھ جی کی زندگی، تعلیمات اور کارناموں پر روشنی ڈالی اور ان کے نقش قدم پر چلنے پر زور دیا۔ سماروں کے اختتام سے قبل صدر راشٹریہ بودھ سبھا نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کے تعاون پر ان کی ستائش کی۔ اس موقعے پر شرکاء نے متفقہ طور پر مندرجہ ذیل قراردادیں منظور کیں۔

۱۔ ہم بھارت کی سالمیت اور برادرانہ تعلقات کے لیے آئین کا تحفظ۔ ۲۔ ہم عزم کرتے ہیں کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس سنسد بھون کا نام ہندوستان کے آئین کے معمار بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نام پر رکھا جائے۔ ۳۔ درج فہرست ذات / درج فہرست قبائل کی ان سروس جاب ریزرویشن کو بحال کیا جائے جو کچھ سال پہلے روک دیا گئی تھی جس سے ان زمروں کی ترقی میں مدد ملے گی۔ ۴۔ ایس سی/ ایس ٹی او بی سی کوٹہ کے مختلف محکموں میں بیک لاگ اسامیاں جو ہزاروں کی تعداد سے تجاوز کر چکی ہیں اب ان کی تشہیر کی جائے گی اور معیار کے مطابق پُر کی جائے گی۔ ۵۔ چناب کے تینوں اضلاع - رام بن ڈوڈہ اور کشتواڑ - میں سے کسی ایک میں ایس ٹی کمیونٹی کے لیے ایک سیٹ ایس ٹی امیدوار کے لیے مختص کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Nehru Yuwa Kendra Doda: ڈوڈہ میں یوتھ پارلیمنٹ کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.