ETV Bharat / state

Digitalisation of Land Records in JK کسانوں کے پاس تیس ستمبر کے بعد زمین کے پاس بک دستیاب ہونگے

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 8:01 PM IST

کمشنر سیکریٹری برائے مال وجے کمار بدوری نے آج ترال ٹاؤن ہال میں ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز کی ڈیجیٹلایزیشن کی پیش رفت کا جائزه لینے کے لیے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ آراضی کی ڈیجیٹلایزیشن کا کام ہنگامی بنیادوں پر ہورہا ہے اور پندرہ ستمبر تک تمام زمینی ریکارڈ آن لائن دستیاب ہونگے۔Digitalisation of Land Records in JK

digitalisation-of-land-records-being-completed-in-jk-in-september-commissioner-secretary-revenue-jk
کسانوں کے پاس تیس ستمبر کے بعد زمین کے پاس بک دستیاب ہونگے

ترال: جموں وکشمیر میں آراضی کی ڈیجیٹلایزیشن پندرہ ستمبر تک مکمل کی جا رہی ہے اور تیس ستمبر کے بعد لوگوں کے ہاتھوں میں اپنی زمین کے پاس بک دستیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر سیکرٹری برائے مال وجے کمار بدوری نے آج ترال کا دورہ کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کے دوران کیا۔Digitalisation of Land Records in JK

کسانوں کے پاس تیس ستمبر کے بعد زمین کے پاس بک دستیاب ہونگے

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز کی ڈیجیٹلایزیشن کے لیے کام ہنگامی بنیادوں پر ہو رہا ہے اور پندرہ ستمبر تک تمام ریکارڈ آن لائن دستیاب ہونگے جبکہ ستمبر کے اواخر تک ہر ایک زمین مالک کو اپنی زمین کا پاس بک ہاتھ میں دستیاب ہوگا جو کہ تین زبانوں میں دستیاب کرایا جائے گا۔Land Passbook in jk

بدوری کا مزید کہنا تھا یہ ایک انقلابی قدم ہوگا اور اسے پورے جموں وکشمیر میں زمین کی جمع بندی کا دشوار مرحلہ مکمل ہوگ۔ا انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی زمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے یئے وعدہ بند ہے۔

مزید پڑھیں:


اسے قبل موصوف نے ٹاؤن ہال ترال میں ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز کی ڈیجیٹلایزیشن کی پیش رفت کا جائزه لینے کے لیے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف،اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ ، اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر شال اور ضلع کے تمام تحصیلدار موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی سی پلوامہ نے آفیسر موصوف کو پلوامہ ضلع میں لینڈ ریکارڈز کی ڈیجیٹلایزیشن کے بارے میں مکمل جانکاری دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.