ETV Bharat / state

Chinar Plantation Drive: ڈی سی پلوامہ نے چنار شجرکاری مہم کا آغاز کیا

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 6:36 PM IST

چنار کا درخت
چنار کا درخت

پلوامہ ڈی سی نے بتایا کہ ضلع میں چنار کے تقریبا 250 درخت لگائے جائیں گے Chinar Plantation Drive in Pulwama۔

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بصیر الحق چودھری نے پبلک پارک میں چنار کے چند پودے لگا کر چنار شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ جس کا انعقاد فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ پلوامہ نے کیا تھا DC Pulwama launches poplar tree planting campaign۔

ویڈیو دیکھیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ضلع میں گرین کور کو بڑھانا اور ماحول دوست ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنار ایک تاریخی درخت ہونے کی وجہ سے ضلع میں مہم کے دوران تقریباً 250 چنار کے درخت لگائے جائیں گے۔

چنار کے درختوں کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے انہوں نے چنار کے شجر کاری میں سماج کے ہر طبقے کی شمولیت پر زور دیا اور ان کے تحفظ میں بھی شامل ہونے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فلوریکلچر آفیسر کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.