ETV Bharat / state

CRPF Free Medical Camp اونتی پورہ میں مفت طبی کیمپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 2:14 PM IST

وادی کشمیر کے طول و عرض میں سی آر پی ایف کی جانب سے سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت طبی کیمپس کا انعقاد جاری ہے۔ CRPF Organized Free Medical Camp

سی آر پی ایف نے کیا اونتی پورہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
سی آر پی ایف نے کیا اونتی پورہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

سی آر پی ایف نے کیا اونتی پورہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

سرینگر (جموں و کشمیر) : یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر خاص کر وادی میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سی آر پی ایف کی 180 اور 110 بٹالین کی جانب سے جنوبی کشمیر کے لیتہ پورہ ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ طبی کیمپ کا افتتاح ایک مقامی بزرگ نے کمانڈنگ آفیسر 110 یوگیش پروہت کی موجودگی میں کیا۔

کیمپ میں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے استفادہ حاصل کیا۔ طبی کیمپ میں آئے لوگوں نے کیمپ کے انعقاد پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اس لئے ایسے کیمپس منعقد کرانے سے یہاں کے باشندوں کو بڑی حد تک فائدہ حاصل ہوا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔‘‘ مقامی شہریوں نے بتایا کہ اس قسم کے میڈیکل کیمپ منعقد کیے جانے سے غریب لوگ سب سے زیادہ مستفید ہو رہے ہیں اور اس طرح اگر ایسے کیمپ مستقبل میں منعقد کیے جاتے تو لوگوں کے لیے بہتر ہوتا۔ اس دوران سی آر پی ایف 185 بٹالین اور سی آر پی ایف 110بٹالئن کے کمانڈنگ آفیسرز بھی موجود رہے، جنہوں نے از خود کیمپ کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ ’’سی آر پی ایف، لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس طرح کے میڈیکل کیمپوں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔ کیوں کہ سی آر پی ایف، امن و امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ سویک ایکشن پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ تاکہ عوام کے ساتھ مزید رابطہ بحال ہو اور عوام کی ضروریات کا خیال رکھا جائے، جبکہ ترال کے اطراف و اکناف میں یہ پانچواں میڈیکل کیمپ تھا جس کا اہتمام انہوں نے کیا تھا۔

مزید پڑھیں: CRPF Organized Medical Camp سی آر پی ایف نے کیا طبی کیمپ کا انعقاد

واضح رہے کہ ترال اور اونتی پورہ علاقوں میں گزشتہ دنوں سے متواتر طور سی اار پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو بہت فایدہ مل رہا ہے اور لوگ ایسے اقدامات کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.